Thursday, May 22 2025 | Time 12:00 Hrs(IST)
Regional

پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنی بندوقیں خاموش کرے: عمر عبداللہ

پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنی بندوقیں خاموش کرے: عمر عبداللہ

جموں، 9 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کشیدگی کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے جو اس کے لئے فائدہ بخش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی بندوقیں خاموش کرے وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'پاکستان کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جس طرح جموں شہر میں ڈرون حملے کئے گئے سال 1971 کے بعد پہلی بار اس طرح جموں شہر کو نشانہ بنایا گیا'۔
ان کا کہنا تھا: 'لیکن ہماری دفاعی فوج ستائش کی مستحق ہے جنہوں نے ان تمام ڈرونز کو ناکام بنا دیا، خبروں کے مطابق کشمیر میں بھی اننت ناگ میں اسلحہ ڈپو کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا'۔
عمر عبداللہ نے کہا: 'میں نے پہلے ہی یہ کہا تھا کہ یہ حالات ہم نے نہیں بنائے، پہلگام میں بے گناہوں کا قتل عام کیا گیا جس کا ہمیں جواب دینا پڑا'۔
انہوں نے کہا: 'پاکستان کی طرف سے اس کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس میں پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی بندوقیں خاموش کرے'۔
ان کا کہنا تھا: 'پاکستان کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، اس سے سب سے زیادہ نقصان ان کو ہی ہوگا، پاکستان کو عقل سے کام لینا ہوگا'۔
پونچھ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا: 'پونچھ میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، سب سے زیادہ اموات اور زخمی پونچھ میں ہی ہوئے ہیں'۔
انہوں نے کہا: 'جو لوگ دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے لئے بہتر قیام و طعام، مفت ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات کا بھر انتظام کیا جا رہا ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'ہماری کوشش ہے کہ ان کو کم سے کم تکیلف پہنچے'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'پاکستان کو طے کرنا ہوگا کہ وہ کس طرح کے حالات چاہتا ہے، ہمارے پاس ان سے زیادہ ہتیھار ہیں، وہ بندوقیں خاموش کریں یہاں سے خود بخود خاموش ہوں گے'۔
یو این آئی -ایم افضل

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔