Monday, Apr 20 2026 | Time 06:23 Hrs(IST)
Regional

یوٹی نظام میں اکثر اوقات سرکاری افسران تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

یوٹی نظام میں اکثر اوقات سرکاری افسران تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر، 15 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے (یوٹی) میں وزیر اعلیٰ کو کام کرنے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے، کیونکہ افسران ہر کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے "دس بہانے" تلاش کرتے ہیں یہ بات انہوں نے پلوامہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہی عمر عبداللہ نے کہا کہ یوٹی کے نظام میں وزیر اعلیٰ کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں اور اکثر اوقات سرکاری افسران تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ریاست اور یوٹی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ کے پاس مکمل اختیارات ہوتے ہیں، جبکہ یوٹی میں افسران ہر معاملے میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ہی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایک قانون متعارف کروائے گی۔
عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش میں صنعتوں اور ہوٹلوں کے قیام کے وقت لازمی ہوتا ہے کہ 70 فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں، اور اگر کوئی اس قانون پر عمل نہ کرے تو اس کی فیکٹری بند کی جاتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ "اگر یہ قانون ہماچل کے لیے موزوں ہے تو جموں و کشمیر کو اس سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟"
ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ "جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ ملے، یہی ہماری کم از کم منزل ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنی اصل منزل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔"
مائننگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دریاوں پر سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہونا چاہیے تاکہ وہ ریت اور بجری نکال کر روزگار حاصل کر سکیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں

بنگال میں ترنمول کا ’بھئے کال‘ ختم ہوگا اور بی جے پی کا ’بھروسہ کال‘ شروع ہوگا: وزیر اعظم

کولکاتہ،19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو منظور کرانے میں ناکام رہنے کے بعد بنگال میں اپنی پہلی ریلی میں ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

...مزید دیکھیں

منی پور میں پانچ دنوں کے مکمل بند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو پانچ روزہ مکمل بند کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم رہے۔

...مزید دیکھیں

حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن بل پر گرینڈ الائنس کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب: اپیندر کشواہا

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوپیندر کشواہا نے اتوار کو کہا کہ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف 'مہاگٹھ بندھن' کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل، امریکہ کا عظیم اتحادی جو جیتنا جانتا ہے: ٹرمپ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے جو جیتنا جانتا ہے۔

...مزید دیکھیں

بات چیت کے باوجود ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار : اسپیکر پارلیمنٹ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے حل کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بات چیت کے باوجود، ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو کیا مسترد

ماسکو، 19 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "انتہائی منافقت" قرار دیا۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے بار پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک: رپورٹ

میکسیکو سٹی، 19 اپریل (یو این آئی) میکسیکو کی ریاست موریلوس میں ایک بار میں ہوئے مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

19 Apr 2026 | 11:43 PM

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل (یواین آئی) پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھنؤ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔.

ڈوٹاسرا کا الزام: او بی سی کو ریزرویشن نہ دینے اور من مانی حلقہ بندی کے لیے آئینی ترمیم لائی گئی

19 Apr 2026 | 10:49 PM

جے پور، 19 اپریل (یواین آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس اور تمام اپوزیشن نے سال 2023 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی شرائط سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر پاس کرایا تھا، لیکن اس بار دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن نہ دینے کی نیت اور من مانی حلقہ بندی کے مقصد سے 131ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے حمایت نہیں ملی۔.