Thursday, May 22 2025 | Time 12:55 Hrs(IST)
Regional

محبوبہ مفتی کی ہندوستان اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی ہندوستان اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت کے ذریعے کشیدگی کو حل کریں انہوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کے لئے صرف تباہی اور تکلیف کا باعث بنے گی۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اور اس دوران ان کی آںکھوں سے آنسو رواں تھے۔انہوں نے کہا: ' سرحدوں پر جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے، ان معصوم بچوں کا کیا قصور ہے جو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،فوری تحمل اور تناؤ میں کمی وقت کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے'۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی خطے میں تشدد، چاہے پلوامہ ہو یا پہلگام، کے وسیع پیمانے پر نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: 'دونوں خطے بدحالی کا شکار ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پوری دنیا افراتفری کی طرف گھسیٹ سکتی ہے'۔
طرفین کے درمیان ماضی اور حال کی کشیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: 'پلوامہ کے بعد، ہم سب نے دیکھا کہ کیا ہوا، اب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، دونوں ممالک خطرناک طور پر جنگ کے دہانے کے قریب کھڑے ہیں'۔انہوں نے کہا: ' دونوں ممالک کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں، پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے جموں میں ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا اور بھارت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مراکز کو بے اثر کر دیا گیا ہے، لیکن ان بچوں کا کیا قصور ہے جو کراس فائرنگ میں مر رہے ہیں'۔
عام لوگوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا: 'یہ جموں و کشمیر کے لوگ ہیں جو درمیان میں بھگت رہے ہیں، اگر ایٹمی تصادم ہوا تو جیت کا دعویٰ کرنے کے لیے کون زندہ رہ جائے گا'۔
محبوبہ مفتی نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام دونوں ممالک سے کشیدگی روکنے کی دلی اپیل کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا: 'میں دونوں ملکوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی اب رک جائیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور تشدد انسانیت کی روح کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا: 'فوجی کارروائی حل نہیں ہے یہ صرف علامات کو حل کرتی ہے، نہ کہ بنیادی وجوہات کو'۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

بھوپال، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھ اسٹیشنوں - کٹنی، نرمداپورم، اورچھا، سیونی، شاجاپور اور شریدھام امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نرمداپورم ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔