Friday, Nov 14 2025 | Time 12:08 Hrs(IST)
Regional

افغان طالبان کو گلے لگا کر اپنے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنانا کھلی منافقت:محبوبہ مفتی

افغان طالبان کو گلے لگا کر اپنے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنانا کھلی منافقت:محبوبہ مفتی

سری نگر،12اکتوبر(یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہندستان طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف اپنے ہی ملک کے مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے محترمہ محبوبہ مفتی کا بیان اس وقت سامنے آیا جب ہندستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی روابط کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی ہندستان کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا،'لو جہاد'، 'لینڈ جہاد'، 'ووٹ جہاد' اور 'کاؤ جہاد' جیسے نعروں کے نام پر بی جے پی نے ملک کی مسلم آبادی کو بار بار نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف، جمہوریت کی ماں کہلانے والا ہندستان طالبان جیسے جہاد کے علمبرداروں کو گلے لگا رہا ہے۔'
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہندستان افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے مختلف طرح کی امداد فراہم کر رہا ہے، جن میں افغان طلبہ کو تعلیمی وظائف دینا بھی شامل ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرچہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا ایک اسٹریٹیجک ضرورت ہو سکتی ہے، لیکن یہ عمل بی جے پی کی داخلی منافقت کو بے نقاب کرتا ہے، کیونکہ وہی حکومت اپنے ہی مسلم شہریوں جنہوں نے ملک کی آزادی، شناخت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ، کو مسلسل نظرانداز اور حاشیے پر دھکیل رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا،'مسلم طلبہ کے لیے اسکالرشپس ختم کرنا اور مدارس کو بند کرنا اسی دوغلی پالیسی کی واضح مثال ہے۔'
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلقات برقرار رکھنا یقیناً اہم ہے، مگر کسی مستحکم اور ہم آہنگ قوم کی بنیاد اپنے ہی شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور برابری پر ٹکی ہوتی ہے، خصوصاً اقلیتی طبقوں کے ساتھ۔
اپنے بیان کے اختتام پر محبوبہ مفتی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا:'امید ہے 'بلڈوزر بابا' یہ سب سن رہے ہوں گے۔'
یو این آئی۔ارشید بٹ

خاص خبریں
الیکشن پارٹی پوزیشن، بہار،گیارہ بجے تک

الیکشن پارٹی پوزیشن، بہار،گیارہ بجے تک

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے ریاست بھر کے 46 پولنگ اسٹیشنوں پر جاری ووٹنگ میں صبح گیارہ بجے تک کی جیت / برتری اس طرح ہے:
کل نشستیں.................................................................................243
نتائج کا اعلان ..................................................................00
پارٹی.....................................................................جیت.................برتری
بھارتیہ جنتا پارٹی ................................................ 00...............81
جنتا دل یونائیٹڈ ................................................ 00..............82
راشٹریہ جنتا دل.....................................................00..............33
کانگریس .............................................................. 00 .........05
لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)................................. 00 ...........22
ہندوستانی عوام مورچہ ................................................00............4
راشٹریہ لوک مورچہ ................................................ 00.............1
وکاس شیل انسان پارٹی ................................................ 00.............1
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ ...................00 .............6
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ................................................ 00 ...........00
مارکسی کمیونسٹ پارٹی ................................ 00 ..01
انڈین انکلوسیو پارٹی ...............................................00................00
جنسوراج ................................................................ 00.00
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین....... 00................02
راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی ................................. 00.00
بہوجن سماج پارٹی ................................................ 00.................01
عام آدمی پارٹی ................................................................ 00.00
دی پلورلس پارٹی .....................................................00................00
آزاد ................................................................ 00.00
کل .................................................................................243.............238
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
این ڈی اے  پانچ سیٹوں پر اور مہاگٹھ بندھن تین سیٹوں پر آگے

این ڈی اے پانچ سیٹوں پر اور مہاگٹھ بندھن تین سیٹوں پر آگے

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی راؤنڈ میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار پانچ سیٹوں پر اپنے قریبی حریفوں سے آگے چل رہے ہیں، جب کہ مہا گٹھ بندھن کے امیدوار تین سیٹوں پر آگے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

...مزید دیکھیں
انتا ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع

انتا ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع

باراں، 14 نومبر(یو این آئی)
راجستھان میں انتا اسمبلی ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان شروع

تلنگانہ میں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان شروع

حیدرآباد ، 14 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جمعہ کو صبح 8 بجے شروع ہوئی ۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

سری نگر، 14 نومبر (یو این آئی) حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہلی کار دھماکے کے ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے رہائشی مکان کو منہدم کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

14 Nov 2025 | 11:52 AM

نئی دہلی ، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پنڈت نہرو کا یوم پیدائش ملک بھر میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے ۔.