Thursday, May 22 2025 | Time 12:58 Hrs(IST)
Regional

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سات دہشت گرد ہلاک: بی ایس ایف

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سات دہشت گرد ہلاک: بی ایس ایف

جموں،9مئی(یو این آئی)جموں کے سانبہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا اوراس دوران پاکستانی رینجرس کی ایک چوکی کو بھی تباہ کردیا گیا۔بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق، رات 11 بجے کے قریب سرحد پار سے آنے والے ایک بڑے دہشت گرد گروپ کی نقل و حرکت کو بی ایس ایف کے سرویلنس گرڈ نے محسوس کیا، جس کے بعد فورسز نے فوری کارروائی کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دراندازوں کو پاکستان رینجرز کی دھنڈھر پوسٹ کی طرف سے فائرنگ کی مدد حاصل تھی، تاہم جوابی کارروائی میں بی ایس ایف نے نہ صرف کم از کم سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا بلکہ رینجرز کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس پوسٹ پر بھاری مشین گن نصب تھی، جس کی تباہی کی ویڈیو تھرمل امیجر کلپ کی صورت میں جاری کی گئی ہے۔اس واقعے پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا:"بی ایس ایف کے جوانوں نے انتہائی مستعدی، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری سرحدی فورسز نہ صرف چوکس ہیں بلکہ ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔"مرکزی وزیر کے مطابق حکومت اور ضلعی انتظامیہ مل کر سرحدی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ اور انخلا کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہیں۔’متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا منظم انداز میں جاری ہے، اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی شہری کو کوئی تکلیف نہ ہو۔‘
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس حملے کے جواب میں ہندوستانی افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔بی ایس ایف نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

بھوپال، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھ اسٹیشنوں - کٹنی، نرمداپورم، اورچھا، سیونی، شاجاپور اور شریدھام امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نرمداپورم ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔