Thursday, May 22 2025 | Time 11:28 Hrs(IST)
Regional

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، عمر عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین اور نامور مذہنی لیڈر علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ 85 برس کے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں زندگی کی آخری سانسیں لیں جہاں وہ گذشتہ ایک دو دن سے زیر علاج تھے آغا صاحب کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی قصبہ بڈگام میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا اور ہر طرف سے آہ و فغاں کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔
جمعہ کے صبح کی پو پھٹنتے ہی وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ ان کی رہائش گاہ واقع بڈگام میں جمع ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے قصبے میں لوگوں کا ایک سیلاب امڈ آیا اور پورا قصبہ ایک ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔
لوگوں کا جم غفیر آپ کی رہائش گاہ کے متقصؒ واقع پارک جہاں آغا مرحوم کا جنازہ رکھا گیا تھا، میں جمع کشمیری مرثیہ پڑھ کر آپ کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔
قصبہ بڈگام میں آغا صاحب کے احترام میں تمام دکانیں بند اور کارو باری سرگرمیاں معطل رہیں تاہم لوگوں کی سہولیات کے لئے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔
آغا مرحوم کو نماز جمعہ کی ادائیگی میں اپنے آبائی قبرستان موسوم بہ آستان جو ان کی رہائش گاہ سے زیادہ دور واقع نہیں ہے، میں سسکیوں، نالہ و فریاد کے بیچ سپر خاک کیا گیا۔
آپ کے نماز جنازہ میں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ان کے مشیر ناصر اسلم اور وزیر جاوید رانا کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی و سیاسی لیڈروں کی بھی ایک بڑی تعداد تھی۔
آغا سید محمد باقر بڈگام کے معروف آغا خاندان کی ایک انتہائی ممتاز و معتبر شخصیت تھے۔ آپ نے ابتدائی دینی تعلیم جامع باب العلم بڈگام سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے لئے نجف اشرف کا رخ کیا جہاں انہوں نے کئی برس اس وقت کے نامی گرامی فقہا کے سامنے تلمذ کیا اور فقہ و دیگر اسلامی علوم پر کما حقہ عبور حاصل کیا۔
آپ سال 1982 میں واپس وطن لوٹے اور اپنی پوری زندگی خدمت دین میں صرف کی۔ تبلیغ دین اور دینی کتب کے تصنیف و تالیف آپ کی مصروفیات کا مرکز رہا۔ آپ ہر جمعہ اپنی رہائش گاہ پر خبطہ دیتے تھے جس سے فیضیاب ہونے کے لئے بلا لحاظ مسلک بڑے اسکالر آتے تھے۔
آغا صاحب علم و عرفان کے درخشاں ستارے کی حیثیت سے معروف تھے انہیں علم فقہ، عربی، فارسی، اردو اور کشمیری ادب پر ملکہ حاصل تھا۔
علی محمد قاسمی نامی ایک اسکالر نے بتایا: 'آغا صاحب کو صرف دینی علوم پر ہی عبور حاصل نہیں تھا بلکہ آپ دنیوی علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے'۔
انہوں نے کہا: 'آپ تاریخ پر ید طولیٰ رکھتے تھے، بہت بڑے شاعر تھے نیز سائنسی علوم بھی جانتے تھے اور مختلف علوم کے ریسرچ اسکالر اور تشنگان علم اپنی علمی پیاس بجھانے کے لئے آپ کی خدمت میں بیٹھتے تھے۔
وادی کے نامور صحافی یوسف جمیل نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں آغا مرحوم کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: 'وہ (آغا سید محمد باقر) اتحاد کے علمبر دار تھے، تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے آغا سید باقر الموسوی النجفی کی انسانیت کے لیے خدمات کا اعتراف کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور الوداع کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور ان کی خدمات کا کسی حد تک بدلہ ادا کیا'۔
انہوں نے کہا: '۔ یہ بھی دل کو چھو لینے والی بات ہے کہ ماتم داروں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔
دریں اثنا وادی کے مذہنی، سماجی و سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی- ایم افضل

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔