Monday, Dec 8 2025 | Time 12:32 Hrs(IST)
Regional

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان اور معاونین کے گھروں پر مارے گئے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران کولگام پولیس نے بدھ کو ضلع بھر میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان اور معاونین کے گھروں پر مارے گئے تاکہ دہشت گردی کے نیٹ ورک اور اس کے زمینی سطح پر موجود معاون ڈھانچے کو ختم کیا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے: 'گذشتہ 4 دنوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 4 سو سے زیادہ تلاشی آپریشنز انجام دئے گئے جو اوور گرائونڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز)، جے کے این او پیز، ، ماضی میں ہونے والے تصادمات کے مقامات اور سرگرم اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انجام دئے گئے'۔
انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران تقریباً 5 سو افراد سے تفتیش کی گئی جو جے کے این او پیز اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ ہیں، ان میں سے متعدد کو پابند بنا کر ضلع جیل مٹن اننت ناگ منتقل کیا گیا تاکہ ان کے خلاف تفتیش جاری رکھی جا سکے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات ضبط کئے گئے جبکہ متعدد جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں مزید تفتیش کے لئے بند کر دیا گیا تاکہ دہشت گردی کے معاون نیٹ ورک کو نے نقاب اور ختم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردی اور اس کے معاون نظام کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر قائم ہے۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

انگلش پریمیئر لیگ:کرسٹل پیلس نے فلہم کو ہرا کر ساتویں فتح حاصل کرلی

08 Dec 2025 | 12:26 PM

لندن ،8 دسمبر(یواین آئی ) کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ .