Monday, Apr 20 2026 | Time 04:50 Hrs(IST)
Regional

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر،7 ستمبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ادھر مغل روڈ اور سری نگر لیہہ شاہراہ پر حسب ایڈوائزری ٹریفک جاری ہے 
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور افواہوں پر کان نی دھریں۔
ٹریفک حکام نے اتوار کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے تاہم بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب ایڈوائزری جاری ہے۔
حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور افواہوں پر کان نی دھریں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑکوں کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
قومی شاہراہ مسلسل بند رہنے کے باعث تین ہزار سے زائد گاڑیاں، جن میں تقریباً 500 میوہ بردار ٹرک بھی شامل ہیں، درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور سڑک دھنسنے کے باعث یہ اہم شاہرہ گذشتہ قریب دو ہفتوں سے مکمل طور بحال نہیں ہو پائی ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ قومی شاہراہ کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موسمی صورتحال موافق رہی تو اس کو بہت جلد بحال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گذشتہ قریب دو ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے۔
دریں اثنا وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی اس قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ ہی وادی میں اشیائے ضروریہ خاص طور پر اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔
اہلیان وادی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی بازاروں میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں

بنگال میں ترنمول کا ’بھئے کال‘ ختم ہوگا اور بی جے پی کا ’بھروسہ کال‘ شروع ہوگا: وزیر اعظم

کولکاتہ،19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو منظور کرانے میں ناکام رہنے کے بعد بنگال میں اپنی پہلی ریلی میں ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

...مزید دیکھیں

منی پور میں پانچ دنوں کے مکمل بند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو پانچ روزہ مکمل بند کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم رہے۔

...مزید دیکھیں

حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن بل پر گرینڈ الائنس کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب: اپیندر کشواہا

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوپیندر کشواہا نے اتوار کو کہا کہ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف 'مہاگٹھ بندھن' کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل، امریکہ کا عظیم اتحادی جو جیتنا جانتا ہے: ٹرمپ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے جو جیتنا جانتا ہے۔

...مزید دیکھیں

بات چیت کے باوجود ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار : اسپیکر پارلیمنٹ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے حل کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بات چیت کے باوجود، ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو کیا مسترد

ماسکو، 19 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "انتہائی منافقت" قرار دیا۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے بار پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک: رپورٹ

میکسیکو سٹی، 19 اپریل (یو این آئی) میکسیکو کی ریاست موریلوس میں ایک بار میں ہوئے مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

19 Apr 2026 | 11:43 PM

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل (یواین آئی) پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھنؤ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔.

ڈوٹاسرا کا الزام: او بی سی کو ریزرویشن نہ دینے اور من مانی حلقہ بندی کے لیے آئینی ترمیم لائی گئی

19 Apr 2026 | 10:49 PM

جے پور، 19 اپریل (یواین آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس اور تمام اپوزیشن نے سال 2023 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی شرائط سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر پاس کرایا تھا، لیکن اس بار دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن نہ دینے کی نیت اور من مانی حلقہ بندی کے مقصد سے 131ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے حمایت نہیں ملی۔.