Thursday, May 22 2025 | Time 12:56 Hrs(IST)
Regional

سری نگر ایئرپورٹ، اونتی پورہ ایئربیس اور بارہ مولہ میں ڈرون حملے ناکام، وادی بھر میں ہائی الرٹ

سری نگر ایئرپورٹ، اونتی پورہ ایئربیس اور بارہ مولہ میں ڈرون حملے ناکام، وادی بھر میں ہائی الرٹ

سری نگر،9مئی(یو این آئی) سری نگر ایئرپورٹ اور جنوبی کشمیر میں قائم اونتی پورہ ایئر بیس کو دشمن کی طرف سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مستعد کارروائی کے باعث ان حملوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی پاکستانی ڈرونز کی سرگرمی دیکھی گئی جس پر فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران آسمان روشنیوں سے چمک اٹھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
قبل ازیں شام کے وقت جموں، سانبہ، اور پٹھان کوٹ کے علاقوں میں بھی ڈرونز کی پرواز دیکھی گئی تھی۔ اس کے بعد ادھم پور، نگروٹہ اور پنجاب کے مختلف سرحدی علاقوں میں بھی پاکستانی ڈرونز کی موجودگی رپورٹ ہوئی، جن کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر میں مساجد کے لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ فوراً روشنی بند کر دیں اور گھروں کے اندر رہیں۔ اسی دوران جموں و کشمیر کے کئی علاقوں بشمول جنوبی کشمیر میں سائرن بجنے لگے اور مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا تاکہ ممکنہ فضائی خطرات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق پاکستان کی طرف سے مسلسل ڈرون دراندازی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے ایک واضح خطرہ بھی ہے۔ ہندوستانی سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
یو این آئی-ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

بھوپال، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھ اسٹیشنوں - کٹنی، نرمداپورم، اورچھا، سیونی، شاجاپور اور شریدھام امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نرمداپورم ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔