Tuesday, Dec 9 2025 | Time 03:50 Hrs(IST)
Regional

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بد قسمت واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
موصوف پولیس سربراہ نے ہفتے کو یہاں ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران اس دھماکے کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا: 'نوگام پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نمبر162/2025 کی تحقیقات کے دوران 9 اور 10 نومبر کو ہریانہ کے فرید آباد سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، کمیکلز اور ریجنٹس بر آمد کئے گئے'۔
ان کا کہنا تھا: ' یہ بر آمد شدہ مواد دیگر بر آمد شدہ مواد کی طرح نوگام پولیس اسٹیشن کے وسیع احاطے میں محفوظ طریقے سے رکھا گیا تھا اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اس بر آمد شدہ مواد کے نمونے فارنسک اور کیمیائی تجرنے کے لئے بھیجے جانے تھے'۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ 'بر آمد شدہ مواد زیادہ مقدار میں ہونے کے باعث نمونے لینے کا عمل گذشتہ دو دنوں سے جاری تھا، یعنی گذشتہ روز اور اس سے ایک دن قبل، جو فارنسک ٹیم انجام دے رہی تھی'۔
انہوں نے کہا: 'بر آمد شدہ مواد کی غیر مستحکم اور حساس نوعیت کی وجہ سے ایف ایس ایل ٹیم نمونے لینے اور ان کو سنبھالنے کا عمل انتہائی احتیاط سے انجام دے رہی تھی، تاہم بد قسمتی کی وجہ سے گذشتہ رات تقریباً 11 بجکر 20 منٹ پر ایک حادثاتی دھماکہ ہوا'۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے متعلق کوئی اور قیاس آرائی غیر ضروری ہے۔
مسٹر پربھات نے کہا کہ اس واقعے میں 9 افراد کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) کا ایک اہلکار، ایف ایس ایل کے 3 اہلکار،کرائم برانچ کے 2 فوٹو گرافر، مجسٹریٹ ٹیم کے دو ریونیو اہلکار اور ٹیم سے وابستہ ایک درزی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ 27 پولیس اہلکار، 2 ریونیو اہلکار اور نزدیکی علاقوں کے 3 شہری زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس سربراہ نے کہا: 'دھماکے سے پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور آس پاس کی عمارتیں بھی تاثر ہوئی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، سونامی کی وارننگ جاری کی گئی

08 Dec 2025 | 9:12 PM

ٹوکیو، 8 دسمبر (یواین آئی) جاپان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں پیر کو شدید زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6 تھی، جس سے کئی صوبوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز اوموری صوبہ کے ساحل کے قریب 41.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.3 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
ایجنسی نے آموری صوبہ کے مشرقی ساحل اور بحر الکاہل کے ساحل کے ساتھ دیگر علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
یواین آئی۔ظ ا.

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا اپنے نام کیلئے پرعزم

08 Dec 2025 | 7:33 PM

ایڈیلیڈ ،8 دسمبر (یو این آئی )ایشیز سیریز کا پرتھ اور برسبن ٹیسٹ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی نظریں اب 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی جانب گامزن ہوگئیں ہیں اور سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی یقینی قرار دی جارہی ہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ .