Sunday, Sep 13 2026 | Time 04:28 Hrs(IST)
International

جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کو چین بھیجا

جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کو چین بھیجا

ٹوکیو/بیجنگ، 18 نومبر (یو این آئی) جاپان نے چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی دو طرفہ کشیدگی کے درمیان اپنے وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر کو چین بھیجا ہے تاکہ تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔ یہ قدم ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سیاسی اختلافات کے بعد اٹھایا گیا، جن کی وجہ سے دونوں ایشیائی طاقتوں کے درمیان مختصر فوجی اور سفارتی جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
جاپانی میڈیا نے پیر کو کہا کہ جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی و بحرالکاہلی امور کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ماساکی کنائی کی چینی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی امور کے محکمے کے سربراہ لیو جن سونگ سے ملاقات کی امید ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کچھ عرصے سے فوجی اور سفارتی تنازعات میں الجھے ہوئے تھے۔
ان واقعات میں تائیوان کے قرب و جوار کے ایک جزیرے کے پاس مشتبہ چینی ڈرون کی موجودگی کے بعد جاپان کی جانب سے اپنے یوناگونی جزیرے کے قریب لڑاکا طیاروں کی تعیناتی، جاپان کے سینکاکو جزائر کے ارد گرد چینی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے جہازوں کی مسلسل دراندازی اور جاپان میں مقیم ایک چینی سفارتکار کی جانب سے وزیرِ اعظم سینے تاکائچی کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے انہیں پرتشدد دھمکی دینا شامل ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑا سفارتی تنازع شروع ہو گیا۔
مسٹر کنائی کے دورے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری مِنورُو کیہارا نے چین پر تنقید کرتے ہوئے یہ اعادہ کیا کہ بیجنگ کے حالیہ اقدامات گزشتہ ماہ کے آخر میں صدر شی جن پنگ اور محترمہ تاکائچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاقِ رائے کی روح کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات ایک مستحکم اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لیے غیر موزوں ہیں۔
حالیہ دنوں میں چین۔جاپان تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب وزیرِ اعظم تاکائچی نے اس ہفتے کے آغاز میں ارکانِ پارلیمان سے کہا کہ تائیوان پر چین کے کسی بھی فرضی حملے کی صورت میں جاپان کی جانب سے فوجی کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس بیان سے بیجنگ میں شدید ردّعمل پیدا ہوا، جس کے جواب میں چین نے اپنے سمندری گشت اور اشتعال انگیز سیاسی بیانات میں اضافہ کر دیا۔
یہ سفارتی مشن ممکنہ دو طرفہ رابطوں کی تمہید ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وزیرِ اعظم تاکائچی اور چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ دونوں اس ہفتے کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں، جہاں وہ براہِ راست اعلیٰ سطحی گفتگو کے ذریعے کشیدگی میں کمی لا سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

مودی نے ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ڈاکٹراحمدسے کی ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے پر ہوئی بات چیت

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے اور دفاع و سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں

برکس سربراہ اجلاس پرکانگریس کا بیان،ہندوستان سے اسٹریٹجک قیادت کی اپیل

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے امورِ خارجہ کے شعبے نے قومی دارالحکومت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے حوالے سے ہندوستان سے اسٹریٹجک قیادت کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی صدر سے ملے مولانا یعسوب عباس، ہند-ایران تعلقات مضبوط کرنے پر زور

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

برکس اجلاس میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوط کرے:کانگریس

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران ہندوستان کو برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہیے جو مساوات اور توازن پر مبنی ہو اور جو سب کے لیے سلامتی، خوشحالی اور باوقار زندگی کو یقینی بنا سکے۔

...مزید دیکھیں

سرحد پار دہشت گردی کی سازش کے معاملے میں این آئی اے نے کشمیر کے کئی مقامات پر تازہ تلاشی لی

سری نگر، 12 ستمبر (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو کشمیر کے کئی مقامات پر تازہ تلاشی لی۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ میں 19 ادویات غیر معیاری قرار

ترواننت پورم، 12 ستمبر (یو این آئی) کیرالہ کے محکمہ کنٹرول ادویات نے اگست 2026 میں کی گئی تجربہ گاہ کی جانچ کے بعد 19 ادویات کے نمونوں کو 'مقررہ معیار کے مطابق نہیں' قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس کانفرنس میں 'برانڈ بہار' کی مصنوعات چنا اور مکھانا کی دھوم

پٹنہ، 12 ستمبر (یو این آئی) بہار کی روایتی اور مقامی مصنوعات اب بین الاقوامی سطح پر اپنی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلیا اے نے ہندوستان اے خاتون ٹیم کو 6 وکٹ سے ہرایا

12 Sep 2026 | 11:02 PM

نیو چنڈی گڑھ، 12 ستمبر (یو این آئی) ٹیس فلنٹوف (13 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا اے خاتون ٹیم نے ہندوستان اے کو پہلے غیر رسمی ٹی 20 میچ میں ہفتہ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہندوستانی ٹیم 19 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ منّو مانی نے 23 اور تیجل ہسبنس نے 22 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے 14 اوور میں 4 وکٹ پر 121 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے چارلی ناٹ نے 35 اور انیکا لیروئیڈ نے ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔
یو این آئی۔ این یو۔.