Wednesday, Jun 10 2026 | Time 08:29 Hrs(IST)
National

ہلدوانی تشددمعاملہ: جمعیۃ علما ہند کی سعی سےاتراکھنڈ ہائی کورٹ سے مزید ایک ملزم کی ضمانت منظور، ایڈوکیٹ نتیاراما کرشنن کی بحث جاری

ہلدوانی تشددمعاملہ: جمعیۃ علما ہند کی سعی سےاتراکھنڈ ہائی کورٹ سے مزید ایک ملزم کی ضمانت منظور،  ایڈوکیٹ نتیاراما کرشنن کی بحث جاری

نئی دہلی،4 نومبر(یو این آئی) جمعیۃ علما ہند کی زبردست پیروی سے ہلدوانی تشدد معاملے میں گذشتہ تقریباً دو دسالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ایک غریب پھل فروش کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا ہائی کورٹ نے حکم دیا آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں تحریرکیا ہے کہ ملزم کے خلاف کوئی ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہے حالانکہ ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دے رہا ہے۔ عدالت نے مزید تحریر کیا کہ چونکہ ملزم کا تعلق اسی علاقے سے ہے جہاں پر مبینہ تشدد ہوا تھا لہذا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگیا ہوگا لیکن ملزم کسی بھی طرح کے تشدد میں شامل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس پنکج پروہت اور جسٹس منوج کمار تیواری نے گذشتہ ہفتہ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کی بحث کے اختتام کے بعد ضمانت عرضداشت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا۔سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے اور نہ ہی پولس نے ملزم کے قبضے سے کسی طرح کا ہتھیار ضبط کیا ہے نیز یو اے پی اے قانون کا اطلاق مشکوک ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ ملزمین کو ضمانت سے محروم رکھنے کے لیئے تشدد کے مقدمہ میں دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے سخت قانون یو اے پی اے کا اطلاق کیا گیا۔
ہلدوانی تشدد معاملے میں پولس زیادتیوں کے شکار ملزمین کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے، یو اے پی اے جیسے سخت قانون کے تحت گرفتار 76/ ملزمین کی ابتک ضمانت منظور ہوچکی ہے۔گذشتہ سماعت پر ملزمین عبدالرحمن، محمد ناظم، ضیاء الرحمن کی ضمانت عرضیوں پر سرکاری وکیل کے اعتراض کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا تھا۔عدالت نے کہاتھا کہ دونوں ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں مقررہ وقت میں داخل نہیں کیئے جانے کی وجہ سے ہائی کورٹ سماعت نہیں کرسکتی کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ان دونوں ملزمین کے لیئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جارہا ہے۔ اسی طرح دیگر چار ملزمین جنید، رئیس احمد انصاری، دانش ملک اور ایاز احمد کی ضمانت عرضداشتوں کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے عدالت نے سرکاری وکیل کو اعتراض داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمین کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء ہلدوانی صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر کررہی ہے۔ جمعیۃ علماء قانونی امدادکمیٹی کی پیروی کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں 50/ اور دوسرے مرحلے میں 22/ ملزمین کی ڈیفالٹ ضمانت ہائی کورٹ سے منظورہوئی تھی جس میں چھ خواتین کی ڈیفالٹ ضمانتیں بھی شامل ہیں۔ 8/ فروری 2024 / کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر کے مسلم اکثریتی علاقے بن بھولپورہ میں اس وقت بد امنی پھیل گئی تھی جب مبینہ طور غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مسجداورمدرسے کا انہدام کرنے کے لیئے پولس پہنچی تھی، انہدامی کارروائی سے قبل پولس اور علاقے کے لوگوں میں جھڑپ ہوگئی جس کے بعد پولس فائرنگ میں پانچ مسلم نوجوانوں کی موت ہوگئی تھی۔اس واقع کے بعد بن بھولپورہ پولس نے 101 مسلم مر د و خواتین کے خلاف تین مقدمات درج کیئے تھے اور ان پر سخت قانون یو اے پی اے کا اطلاق بھی کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خاص خبریں
مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) مغربی ایشیا میں مسلسل بدلتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر وہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا مسٹر مودی نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سخت مذمت کی۔

...مزید دیکھیں
مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی/چندی گڑھ، 9 جون(یو این آئی) ایوانوں میں بار بار رکاوٹیں اور رکاوٹیں جمہوری اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں اس مسئلے کا حل عوامی توقعات کے مطابق قانون ساز اداروں کے اندر طرز عمل، مکالمے اور بامعنی بحث کو فروغ دینے میں مضمر ہے  عوامی اعتماد کو مضبوط کرنا آج تمام عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے  ان خیالات کا اظہارلوک سبھا اسپیکر مسٹر اوم برلا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-II (شمالی زون) کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کی بربریت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے ظلم وزیادتی کے لیے جوابدہ ٹھہرائے ہندوستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پاکستان فرضی ویڈیوز کے ذریعے اپنی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

...مزید دیکھیں
سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایل پی جی (رسوئی گیس) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اجولا یوجنا کے تحت سبسڈی والے سلنڈروں کی تعداد کم کیئے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریبوں سے پہلے منریگا کے تحت کام کا حق چھینا اور اب ان کے کھانے کا سہارا بھی چھین رہی ہے مسٹر کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اجولا یوجنا کے ذریعے خواتین کو لکڑی کے چولہے کے دھوئیں سے نجات دلانے اور سال میں 12 سبسڈی والے گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے  : فلسطینی سفیر

غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے : فلسطینی سفیر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) آل انڈیا مسلم انٹلیکچوئل سوسائٹی (اے آئی ایم آئی ایس) کے ایک وفد نے نئی دہلی میں تعینات فلسطینی سفیر عزت مآب عبداللہ ایم ابو شاوَش سے سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی  اس اہم نشست کے دوران غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس (یروشلم) اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی تشویشناک صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سفیر عبداللہ ابو شاوَش نے وفد کو زمین پر جاری بدترین انسانی بحران کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

...مزید دیکھیں
عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں ہندوستانی ملاحوں کے تحفظ کے تئیں اپنے اٹوٹ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے عمان کے حکام کے ساتھ مل کر عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد اس پر سوار تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے منگل کو بتایا کہ ایم آر سی سی ممبئی کو پیر کے روز دو بج کر 20 منٹ پر پلاؤ کے جھنڈے والے ٹینکر ’ایم ٹی میریویکس‘ پر میزائل حملے کی اطلاع ملی۔

...مزید دیکھیں
سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) سے منسلک نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) [این یو جے (ّآئی)] کی جانب سے قائم کردہ این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر کے عہدے پر سینئر صحافی انل پانڈے کو تعینات کیا گیا ہے وہیں جن ستا کے نامہ نگار پریہ رنجن کو سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: وارم اپ میچز میں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی شاندار فتوحات

09 Jun 2026 | 9:50 PM

لندن، 9 جون (یو این آئی) انگلینڈ میں 12 جون سے شروع ہونے والے 'آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026' کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ منگل کے روز کھیلے گئے وارم اپ میچوں کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اپنی تیاریوں کا دھاک جما دیا۔واضح رہے کہ اس بار خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ کے 7 مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔ لوبرگ میں کھیلے گئے ایک کم اسکورنگ اور سنسنی خیز میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔آئرلینڈ کی اننگز: آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اخت.

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

09 Jun 2026 | 8:25 PM

ممبئی، 9 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ سونم کپور آج 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ 0جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں سونم کپور، اداکار انل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ فلمی ماحول میں پلی بڑھی سونم کا رجحان شروع سے ہی سنیما کی جانب رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک (2005) سے کیا۔.