Wednesday, Apr 15 2026 | Time 11:54 Hrs(IST)
National

جے شنکر کا راجیہ سبھا میں بیان: ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ہندوستان مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے

جے شنکر کا راجیہ سبھا میں بیان: ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ہندوستان مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے

نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کو کہا کہ حکومت ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تنازع پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، جس نے ایک وسیع علاقائی بحران کو جنم دیا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ حکومت ہندوستانی مفادات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کے دوران راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی طور پر ان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پورے خطے میں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایوان کو بتایا، ’’وزیر اعظم ابھرتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، اور متعلقہ وزارتیں موثراقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں۔‘‘
وزیر خارجہ کی یہ بریفنگ اس تنازع کے بعد سامنے آئی ہے جو 28 فروری کو اس وقت شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملک کی حکمراں قیادت کے کئی ارکان کے ساتھ جاں بحق ہو گئے، جس سے پورے مغربی ایشیا میں کشیدگی شدید تر ہو گئی۔
اس کے بعد کے دنوں میں عداوت میں شدت آئی ہے، اوراختتام ہفتہ تیل کے ڈپو اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کو نشانہ بنانے والے تازہ حملوں کی اطلاعات نے ایک وسیع علاقائی جنگ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ حکومت نے خطے میں عدم استحکام کے امکان کا پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا اورصبروتحمل پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری حکومت نے 20 فروری کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی تھی۔ ہمارا اب بھی یہی ماننا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔‘‘
ہندوستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی نے 28 فروری کوجنگ شروع ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا تھا، خاص طور پر بڑھتے ہوئے جانی نقصان اور ایرانی قیادت کے ڈھانچے کے بکھر جانے کے پیش نظر۔
جے شنکر نے قانون سازوں کو یہ بھی مطلع کیا کہ مودی کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سلامتی بدلتی ہوئی صورتحال اورہندوستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پینل وسیع تر علاقائی نتائج کے ساتھ ساتھ متاثرہ ممالک میں رہنے والے یا سفر کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’کمیٹی علاقائی تنازع اور خطے میں موجود ہندوستانیوں اورہندوستانی مسافروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں فکر مند ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر خارجہ کے مطابق، خطے میں جغرافیائی سیاسی ماحول نمایاں طور پر خراب ہوا ہے، کیونکہ یہ تنازع اب دیگر ممالک تک پھیلنا شروع ہو گیا ہے، جس سے عالمی سلامتی اور اقتصادی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باوجود، جے شنکر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی رابطوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا، ’’تمام فریقین کے لیے کشیدگی کم کرنے کا راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی ہے۔‘‘
تاہم، اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے رہے اورضابطہ 176 کے تحت تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا، تاکہ ہندوستان کی توانائی کی حفاظت اور خطے میں موجود ہندوستانی تارکینِ وطن کی سلامتی پر اس تنازع کے اثرات پر بحث کی جا سکے۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

نئی دہلی ، 15 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔

...مزید دیکھیں
آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) فائر حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آؤٹر دہلی کے علاقے بدھ وہار میں پلاسٹک کے کچرے کے ایک گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

...مزید دیکھیں

روس-چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور "گلوبل میجارٹی" کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی 17 ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

ماسکو ، 15 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) سترہ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

...مزید دیکھیں
سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ، 14 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج شام گورنر عطا حسنین سے ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپ کر نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا مسٹر چودھری نے بہار میں بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اور دیگر معزز رہنماؤں کے ہمراہ آج شام لوک بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کر رہی ہیں انہوں نے حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے "ناری شکتی" کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’پورے ہندوستان میں خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کو سراہ رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل 2026: چنئی کا کولکتہ کو 193 رنز کا ہدف، پاور پلے کے بعد کے کے آر کے بالرز کی شاندار واپسی

14 Apr 2026 | 9:44 PM

چنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.

مندرا بیدی تین آخری

15 Apr 2026 | 9:21 AM

ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی ، ساڑی پہنے ہوئے اور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی ؛ دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے 1999 کو ڈرامائی انداز میں شادی کی ، اور وہ باندرا ، بمبئی میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کی فلم 'شادی کا لاڈو' اور 'دس کہانیاں' میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی.