NationalPosted at: Sep 2 2026 7:23PM جے شنکر کل سے یوکرین اور پولینڈ کے تین روزہ دورے پر جائیں گے
نئی دہلی 02 ستمبر (یواین آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین سے پانچ ستمبر تک یوکرین اور پولینڈ کے سرکاری دورے پر جائیں گےوزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ دورے کے دوران، وزیر خارجہ یوکرین کے اپنے ہم منصب وزیر خارجہ اینڈری سبیہا اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سيكورسکی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا اور ساتھ ہی علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
یواین آئی ایف اے