SportsPosted at: Jun 16 2025 9:35PM ہندوستان نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں چار تمغے جیتے
میونخ، 16 جون (یو این آئی) ہندوستانی نشانے بازوں نے جرمنی کے میونخ میں تیسرے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی اور دو کانسے سمیت کل چار تمغے جیتے۔
اس ٹورنامنٹ میں 36 رکنی ہندوستانی ٹیم نے حصہ لیا۔
ہندوستان ٹورنامنٹ کے میڈل ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہا۔