Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:57 Hrs(IST)
International

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔
مسٹرنیتن یاہو نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں واضح شرائط پر جنگ کو ختم کرنے کے لیے تیار ہوں، جو اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت دیں گی، تمام یرغمالی گھر واپس آجائیں گے، حماس ہتھیار ڈال دے گا، اقتدار چھوڑ دے گا اوراس کی قیادت کو پٹی سے نکال دیا جائے گا۔ غزہ مکمل طور پر غیر فوجی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا بھی ضروری ہے، جسے انہوں نے انتہائی 'درست اور انقلابی' قرار دیا۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ "اس میں ایک سادہ بات کہی گئی ہے، غزہ کے رہائشی جو چھوڑنا چاہتے ہیں وہ ایسا کر سکیں گے۔" انہوں نے کہا کہ وہ تمام ممالک جو اسرائیل سے ان اہداف کے حصول کے لیے دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، درحقیقت حماس کو غزہ کی پٹی میں اقتدار برقرار رکھنے کی وکالت کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں اپنی "آپریشن گیدون" کا شیروٹس کے حصے کے طور پر ایک تازہ حملہ شروع کیا، جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ آخر کار حماس کو شکست دے گا۔ قطر میں ثالثی مذاکرات کے متوازی ہورہی ہے، جس میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کئے، جس کا مقصد حماس کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے کو قبول نہ کرنا تھا، جو یکم مارچ کو ختم ہوگیاتھا۔ مارچ کے اوائل میں، اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ایک پلانٹ کی بجلی سپلائی کاٹ دی اور انسانی امداد کے جانے والے ٹرک کے داخلے پر روک لگادی تھی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

کیناناسکی (کناڈا)، 18 جون (یو این آئی) ہندوستان اور کناڈا نے منگل کے روز باہمی خدشات، حساسیت، عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات نیز باہمی احترام پر مبنی تعمیری اور متوازن شراکت داری کو بحال کرنے کے تئيں عہد بندی کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے کی راہ ہموار کی۔

...مزید دیکھیں
ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ  لوگوں کی موت

آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت

آگرہ، 18 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 33 لوگ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

18 Jun 2025 | 11:56 AM