Thursday, Mar 5 2026 | Time 22:04 Hrs(IST)
National

دبئی سے 149 مسافروں کو لے کر دہلی پہنچی ایئر انڈیا کی پرواز

دبئی سے 149 مسافروں کو لے کر دہلی پہنچی ایئر انڈیا کی پرواز

نئی دہلی، 03 مارچ (یواین آئی) دبئی میں پھنسے 149 مسافروں کو لے کر ایئر انڈیا کا ایک طیارہ منگل کی صبح دہلی پہنچا ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 916ڈی آج صبح 10:58 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری اس میں کل 157 افراد سوار تھے جن میں 149 مسافر اور عملے کے آٹھ ارکان شامل تھے مغربی ایشیا میں پھنسے مسافروں کو دہلی لانے والی یہ آج کی پہلی پرواز تھی اس سے پہلے دبئی میں پھنسے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے 143 عملے کے ارکان کو لے کر ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 918ڈی دہلی پہنچی تھی۔
یہ عملے کے ارکان اچانک پروازیں بند ہونے کی وجہ سے دبئی میں پھنس گئے تھے۔

یواین آئی۔

خاص خبریں
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر حکومت ہند کا رسمی اظہار تعزیت

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر حکومت ہند کا رسمی اظہار تعزیت

نئی دہلی، 5 مارچ  (یو این آئی)  ہندوستان نے جمعرات کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موت پر رسمی طور پر تعزیت کا اظہار کیا سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہندوستان میں ایرانی سفیر محمد فتح علی سے بات کی اور وہاں رکھی تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر تصاویر شیئر کرکے لکھا، "خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای کی موت پر ہندوستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے"۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور فن لینڈ نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر کہا، صرف فوجی ٹکراؤ سے  مسائل کا حل ممکن نہیں

ہندوستان اور فن لینڈ نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر کہا، صرف فوجی ٹکراؤ سے مسائل کا حل ممکن نہیں

نئی دہلی، 5 مارچ (یواین آئی) مغربی ایشیا میں جاری فوجی کشیدگی کے درمیان ہندستان اور فن لینڈ نے قانون کی حکمرانی اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فوجی ٹکراؤ سے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن نہیں دونوں ممالک نے مغربی ایشیا اور یوکرین میں جاری تنازعات کے جلد خاتمے اور قیامِ امن پر بھی زور دیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستان کے دورے پر آئے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ جمعرات کو یہاں دوطرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ ہندستان اور فن لینڈ نے ٹیکنالوجی سے لے کر دفاع جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا

نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا

پٹنہ، 5 مارچ (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر کمار نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، "دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، آپ نے مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کو برقرار رکھا ہے اور اسی کے بل پر ہم نے پوری وفاداری کے ساتھ بہار اور آپ سب کی خدمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل نے ایران میں جاری واقعات پر مودی کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی

راہل نے ایران میں جاری واقعات پر مودی کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی

نئی دہلی، 05 مارچ (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے امریکی-اسرائیلی حملے کے باعث ایران میں ہونے والے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی ہے راہل گاندھی نے جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج دنیا ایک غیر مستحکم دور میں داخل ہو چکی ہے اور آگے مزید مشکل حالات ہیں۔

...مزید دیکھیں
ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کی تیاری

ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کی تیاری

تہران، 5 مارچ (یو این آئی) ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی انیسویں لہر کی تیاری جاری ہے ، میزائل اور ڈرونز پرمشتمل مشترکہ کارروائی ہوگی تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی ’19ویں لہر‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی میزائلوں اور ڈرونز پر مشتمل ایک مشترکہ مشن ہو گا جس کا مقصد دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان-کینیڈا: عدم رابطہ کے خطرات زیادہ، رابطے میں  نمایاں مواقع

ہندوستان-کینیڈا: عدم رابطہ کے خطرات زیادہ، رابطے میں نمایاں مواقع

(یو این آئی تجزیہ) مونیش تورنگبام
نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کا نئی دہلی کا دورہ ایسے وقت میں ہوا جب عالمی نظام ساختیاتی بے چینی سے دوچار ہے جسے انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران زیادہ واضح انداز میں "عالمی نظام میں دراڑ" قرار دیا تھا ان کا دورۂ ہند، جس کے بعد وہ آسٹریلیا اور جاپان بھی جا رہے ہیں، اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کینیڈا اپنی عالمی شراکت داریوں کو متنوع بنانا چاہتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب اس کے سب سے اہم شراکت دار اور ہمسایہ ملک امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
ایچ کے دُوا   رخصت ہوئے: ایک صحافی جس نے ہمیشہ 'رپورٹر' کے جذبے کو زندہ رکھا

ایچ کے دُوا رخصت ہوئے: ایک صحافی جس نے ہمیشہ 'رپورٹر' کے جذبے کو زندہ رکھا

نئی دہلی ،5 مارچ (یو این آئی ) ہندوستان کے مایہ ناز صحافی، سفارت کار اور سابق رکن پارلیمنٹ ایچ کے دُوا بدھ کے روز 88 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے جمعرات کو دارالحکومت نئی دہلی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جس میں صحافت، سیاست اور سماجی حلقوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی 'دُوا صاحب' کے نام سے مشہور ایچ کے دُوا کو ان کے ساتھی ایک ایسے مدیر کے طور پر یاد کرتے ہیں جو عہدوں کی بلندیوں پر پہنچ کر بھی دل سے ہمیشہ ایک متجسس رپورٹر رہے۔

...مزید دیکھیں

دون پولیس کے جوان کا رمضان میں روزہ توڑ کر مریض کو خون کا عطیہ

05 Mar 2026 | 9:36 PM

دہرادون، 5 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ میں دہرادون پولیس نے ایک بار پھر مصیبت میں پھنسے ایک شخص کی مدد کر کے اپنے انسانی فرائض کی ادائیگی کی مثال قائم کی۔
جمعرات کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ دون میڈیکل کالج اسپتال میں زیرِ علاج ایک مریض کو آپریشن کے لیے فوری طور پر خون کی اشد ضرورت ہے۔
اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دہرادون کے دفتر میں تعینات کانسٹیبل شہنواز احمد فوراً اسپتال پہنچے اور مریض کی جان بچانے کے لیے اپنا روزہ توڑ کر خون کا عطیہ دیا، جس سے زیرِ علاج مریض کو بروقت مدد فراہم کی جا سکی۔
یو این آئی۔ اے ایم.