Wednesday, Apr 15 2026 | Time 12:08 Hrs(IST)
International

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈرمنتخب

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈرمنتخب

تہران، 9 مارچ (یو این آئی) ایران نے اپنے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کردیا، سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا، مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کرلیا ہے سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، نئےسپریم لیڈرسید مجتبیٰ خامنہ ای شہید آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔
مجلس خبرگان میں آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر شہدا سمیت مناب اسکول کے شہید طلبا،مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مجلس خبرگان عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک کو قیادت کے خلا سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، مجلس نے عوام سے نئے رہبر اعلیٰ کی بیعت اور وحدت برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان کے شرکا نے قومی اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے مجلس کے دفاتر پر بمباری کے باوجود رہبراعلیٰ کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملوں کے باوجود سپریم لیڈر کے انتخابی عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی اور نئے رہبر کے انتخاب کیلئے تمام قانونی اور شرعی تدابیر اختیار کی گئیں۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر قمر چیمہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں تقریباً 40سال بعد نئے سپریم لیڈرکا انتخاب کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈرز بھی سید مجتبیٰ خامنہ ای کے حامی ہیں،نئے سپریم لیڈرسید مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی ایرانی عوام عقیدت رکھیں گے۔
ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ اس انتخاب سے پہلے ایک تاثر تھا کہ ایران میں نئی قیادت نہیں مل رہی، سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اوراسرائیل سید مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کو قبول نہیں کریں گے، ایران میں کون قیادت کرے گا یہ امریکہ اور اسرائیل کا کام نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

نئی دہلی ، 15 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔

...مزید دیکھیں
آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) فائر حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آؤٹر دہلی کے علاقے بدھ وہار میں پلاسٹک کے کچرے کے ایک گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

...مزید دیکھیں

روس-چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور "گلوبل میجارٹی" کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی 17 ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

ماسکو ، 15 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) سترہ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

...مزید دیکھیں
سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ، 14 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج شام گورنر عطا حسنین سے ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپ کر نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا مسٹر چودھری نے بہار میں بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اور دیگر معزز رہنماؤں کے ہمراہ آج شام لوک بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کر رہی ہیں انہوں نے حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے "ناری شکتی" کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’پورے ہندوستان میں خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کو سراہ رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل 2026: چنئی کا کولکتہ کو 193 رنز کا ہدف، پاور پلے کے بعد کے کے آر کے بالرز کی شاندار واپسی

14 Apr 2026 | 9:44 PM

چنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.

مندرا بیدی تین آخری

15 Apr 2026 | 9:21 AM

ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی ، ساڑی پہنے ہوئے اور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی ؛ دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے 1999 کو ڈرامائی انداز میں شادی کی ، اور وہ باندرا ، بمبئی میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کی فلم 'شادی کا لاڈو' اور 'دس کہانیاں' میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی.

ویدانتا پاور پلانٹ حادثے کی تحقیقات کے لیے کانگریس کی کمیٹی تشکیل

15 Apr 2026 | 12:02 PM

رائے پور/سکتی، 15 اپریل (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکتی کے سنگھیت رائی میں واقع ویدانتا پاور پلانٹ میں ہونے والے بوائلر دھماکے کے حادثے کے حوالے سے پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس حادثے میں کئی مزدوروں کی موت اور 50 سے زائد مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پارٹی نے فوری قدم اٹھایا ہے۔ .