Saturday, Jul 12 2025 | Time 16:16 Hrs(IST)
International

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے آئی آر جی سی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ، "آج کے میزائل حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ان کے (اسرائیلی) باشندے ایرانی میزائل حملوں کے سامنے مکمل طور پر بے دفاع نظر آرہے ہیں۔"
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
وزیر اعظم  نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ہفتہ کے روز چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے شمال مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ ویلکم تھانے کی پولس کو چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کے اعلیٰ افسران سمیت فائر بریگیڈ کے عملہ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے آٹھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

تہران، 12 جولائی (یو این اآئی) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے آمادہ ہیں تاہم امریکہ کو مذاکرات کے دوران ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دیناہوگی اور امریکہ غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شمال مشرقی دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے محترمہ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پر کہا، "سیلم پور میں عمارت گرنے کے افسوسناک حادثے کی خبر ملی ہے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، چار لوگوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) بھگوان جھولے لال کی پوجا ارچناکے لئے سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) 40 روزہ چلیہا پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائے گا یہ پروگرام 16 جولائی تا 25 اگست 2025 قدیم راجندر نگر، دہلی میں منایا جائے گا یہ اطلاع سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے صدر مسٹر جگدیش ناگرانی نے دی انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی 2025 سے عقیدت مند روزانہ شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک سندھو بھون کے جھولے لال مندر میں بھگوان جھولے لال جی کی پرستش کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے

جے پور، 12 جولائی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کے روز راجستھان کے دورے پر جے پور پہنچے جہاں گورنر ہری بھاؤ کسنراؤ باگڈے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی،  ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے:انوپم کھیر

دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی، ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے:انوپم کھیر

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلم ساز انوپم کھیر نے کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ صدر دروپدی مرمو نے فلم تنوی دی گریٹ دیکھی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم  نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

12 Jul 2025 | 3:16 PM

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف محکموں میں اپنی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف کرداروں کے باوجود ان کا مشترکہ مقصد قومی خدمت ہے جو کہ سب سے پہلے شہری کے اصول کے تحت ہے۔

یہ صرف ہتھیار ڈالنا نہیں ہے بلکہ یہ اس اعتماد کی فتح ہے: سائی

12 Jul 2025 | 4:13 PM

رائے پور 12 جولائی (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے ہفتہ کو سکما میں 23 انعامی نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہتھیار ڈالنے کی نہیں ہے بلکہ یہ اس یقین کی جیت ہے جسے ہماری حکومت نے 'نریاد' جیسی اسکیموں کے ذریعے دور دراز کے علاقوں میں ترقی کی شکل میں پہنچایا ہے۔