Thursday, May 22 2025 | Time 12:01 Hrs(IST)
National

باز نہيں آیا پاکستان، ہندوستان کے خلاف حملوں میں ترکی کے ڈرونز استعمال کرنے کی کوشش

باز نہيں آیا پاکستان، ہندوستان کے خلاف حملوں میں  ترکی کے  ڈرونز  استعمال کرنے کی کوشش

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے کہا کہ پاکستان نے جمعرات کی شام کو پھر سے اشتعال انگیزی کی مذموم کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور تقریباً 300 سے 400 ترک ڈرونز سے ہندوستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور 36 مقامات پر دراندازی کی ناکام کوشش کی، جس کا ہندوستانی مسلح افواج نے کرارا جواب دیا اور پاکستان کے چار فضائی دفاعی اڈوں پربھرپور کارروائی کی۔
ہندوستان نے کہا کہ پاکستان نے جان بوجھ کر حملے کے دوران سویلین فضائی حدود کو بند نہیں کیا اور مسافر طیاروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ ہندوستان نے ننکانہ صاحب گرودوارہ پر حملے کے پاکستان کے الزام کو بھی گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ اس طرح کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان ہندوستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
خارجہ سکریٹری وکرم مصری، آرمی کرنل صوفیہ قریشی اور فضائیہ کے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے جمعہ کی شام یہاں پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد مسلح افواج کی طرف سے آپریشن سندور کے بارے میں اطلاع دی۔
کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جمعرات کی شب مغربی سرحد پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی نیت سے متعدد بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی فوج نے ایل او سی سے متصل علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی اور 36 مقامات پر دراندازی کی کوشش کرنے کے لیے 300 سے 400 ڈرونز کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے جامد اور حرکت پذیر اسلحہ سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی مداخلت کا ممکنہ مقصد فضائی دفاعی نظام کی جانچ اور انٹیلی جنس جمع کرنا تھا۔ فوجی اہلکار نے بتایا کہ ڈرون کے ملبے کا فورنسک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ یہ ترکی کے اسیگارڈ سونگر ڈرونز ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔