NationalPosted at: Nov 29 2024 6:44PM ہندوستان نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے رہے پرتشدد حملوں پر اختیار کیا سخت موقف

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں پر پرتشدد حملوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کو تمام اقلیتوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے یہاں ایک معمول کی بریفنگ میں بنگلہ دیش کے واقعات کے سلسلے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کو دھمکیوں اور ٹارگٹ حملوں کا مسئلہ مستقل اور مضبوطی سے اٹھایا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا ’’اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے – عبوری حکومت کو تمام اقلیتوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ہمیں انتہا پسندانہ بیان بازی، تشدد اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے۔ ان پیش رفتوں کو محض میڈیا کی مبالغہ آرائی کہہ کر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اسکان سماجی خدمت کے مضبوط ریکارڈ والی عالمی سطح کی معروف تنظیم ہے۔ ہم ایک بار پھر بنگلہ دیش سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے۔
اسکان سے وابستہ ہندو سنت چنمئے کرشنا داس کی گرفتاری پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک افراد کے خلاف مقدمات کا تعلق ہے تو ہم نے دیکھا ہے کہ قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل معاملے سے انصاف پر مبنی، منصفانہ اور شفاف طریقے سے نمٹیں گا، جس سے سبھی متعلقہ افراد کے قانونی حقوق کا مکمل احترام یقینی ہوگا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے، ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔