Friday, Sep 11 2026 | Time 13:44 Hrs(IST)
National

ہندستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں آسانی اور سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال، تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق

ہندستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں آسانی اور سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال، تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق

نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی) ہندستان اور افغانستان نے تجارت اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے تازہ بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور شناخت شدہ شعبوں میں مزید کارروائی کرنے پر اتفاق کیا ہے شناخت شدہ شعبوں میں کسٹمز اور اعداد و شمار کے تبادلے میں تعاون بڑھانا، ادویہ سازی اور زراعت کے شعبوں میں ضابطہ جاتی تعاون، تجارتی رابطوں کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ کاروبار سے کاروبار کے درمیان روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔
تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے متعلق ہندستان-افغانستان مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں ہندستان اور افغانستان کے حکام نے شرکت کی، جن میں تجارت، صنعت، کسٹمز، ضابطہ ساز اداروں اور سفارتی مشنوں کے نمائندے شامل تھے۔
وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق، دونوں فریق ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور نشان زد شعبوں میں مزید اقدامات کرنے پر متفق ہوئے۔ دونوں جانب سے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور تجارت کو مزید آسان بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بات چیت میں تجارت میں آسانی اور کسٹمز تعاون، افغان تاجروں کے لیے ویزا کی سہولت، بینکاری اور مالیاتی تعاون، ادویات اور زرعی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ، محصولات میں رعایت، مال برداری کے رابطوں اور بندرگاہ سے متعلق امور شامل تھے۔
دونوں فریقوں نے ہندستان-افغانستان تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اہم امور پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یو این آئی۔ا یم جے

خاص خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

ماسکو، 11 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن ہندستان پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

روس نے ہندستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کے لیے مدعو کیا: روسی صنعت و تجارت کے وزیر

نئی دہلی، (اسپوتنک/یو این آئی) روس کے صنعت و تجارت کے وزیر انٹون ایلی خانوف نے کہا ہے کہ روس بغیر پائلٹ نقل و حمل کے نظام (ڈرون) کے شعبے میں ہندستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

جے پور، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 147 بلدیاتی اداروں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

وزیر تعلیم مدن دلاور نے بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنا ووٹ ڈالا

کوٹا، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر تعلیم اور پنچایتی راج مدن دلاور نے جمعہ کو بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں

بھیلواڑہ میں ووٹنگ کا سست رفتاری سے آغاز

بھیلواڑہ، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوں میں جمعہ کو صبح ووٹنگ شروع ہوگئی، تاہم ابتدائی گھنٹوں میں ووٹنگ کی رفتار سست نظر آئی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جڑے آن لائن استحصال اور دیگر خطرات سے بچانے کے لیے فائر وال جیسے سکیورٹی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفادِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکز حکومت نے شمال مشرقی خطہ، جموں و کشمیر، لداخ اور انڈمان و نکوبار جزائر کا سفر کرنے والے مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے لیو ٹریول کنسیشن (ایل ٹی سی) کے تحت خصوصی ہوائی سفر کی سہولت کو 25 ستمبر 2028 تک بڑھا دیا ہےپرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق، سینٹرل سول سروسز (لیو ٹریول کنسیشن) رولز، 1988 کے تحت یہ خصوصی التزام 26 ستمبر 2026 سے 25 ستمبر 2028 تک موثر رہے گا۔

...مزید دیکھیں

ریباکینا نے گاف کو ہرا کر یو ایس اوپن فائنل میں سبالینکا سے مقابلہ طے کیا

11 Sep 2026 | 1:00 PM

نیویارک، 11 ستمبر (یواین آئی) قازقستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے ایک سیٹ سے پیچھے ہونے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے امریکہ کی کوکو گاف کو 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کے پہلے یو ایس اوپن خواتین سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا سے ہوگا۔ دوسری سیڈ قازقستان کی ریباکینا، جو پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بن جائیں گی، نے گاف کی شاندار شروعات اور پہلے سیٹ میں 6-3 کی کامیابی کے بعد مقابلے میں واپسی کی۔ ریباکینا نے دوسرے سیٹ میں اپنی سروس بہتر کی اور گاف کی بڑھتی ہوئی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیٹ 6-4 سے جیت کر .