Thursday, Aug 13 2026 | Time 14:58 Hrs(IST)
National

اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف ’آئی ایم سی آر‘ اور ’اے پی سی آر‘ کا مشترکہ اجلاس

اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف ’آئی ایم سی آر‘ اور ’اے پی سی آر‘ کا مشترکہ اجلاس

نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) ملک بھر میں اقلیتی عبادت گاہوں پر بڑھتے ہوئے حملوں، غیر قانونی مسماری، قانونی ہراسانی اور انتظامی زیادتیوں کے خلاف انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے نئی دہلی میں ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت سابق چیف جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ جسٹس اقبال احمد انصاری نے کی اجلاس میں سابق لیفٹیننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ، آئی ایم سی آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب، نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی اور ضیاء الرحمن برق، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ حمد اللہ سعید، سابق فوجی افسر میجر جنرل جاوید اقبال، سابق آئی اے ایس افسر و سفیر اشوک شرما، سپریم کورٹ کے سینئر وکلا ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے اور فضیل احمد ایوبی، جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر ملک معتصم خان۔ آل انڈیا پیس مشن کے صدر سردار دیا سنگھ، کیندریہ سنگھ سبھا کے صدر سردار خوشحال سنگھ، سماجی کارکنان، صحافی اور مختلف مذاہب کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ادیب نے کہا کہ ملک میں نفرت کا ماحول تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے اور مساجد و گرجا گھروں پر حملوں کے باوجود انتظامیہ اور اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے اور اب خاموش رہنا ممکن نہیں۔
سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں۔ انہوں نے مدارس میں عصری تعلیم کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ اجلاسوں کے ساتھ ساتھ عملی حکمتِ عملی اور زمینی جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر شدید تشویش ظاہر کی۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ظلم کسی ایک مذہب تک محدود نہیں، بلکہ تمام کمزور طبقات اس کا شکار ہیں، اس لیے جدوجہد کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بعض ریاستوں میں سرکاری مشینری قانون کے بجائے طاقت کے استعمال کا ذریعہ بن رہی ہے۔ خاص طور پر اتراکھنڈ میں رائج ’’بلڈوزر کلچر‘‘ کی مذمت کی گئی، جہاں عدالتی احکامات کے باوجود مساجد اور دیگر مذہبی ڈھانچوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس دو سیشن پر مشتمل تھا، پہلا سیشن ملک بھر سے آئے ہوئے مسجد کمیٹیوں کے ذمہ دران کے لئے تھا جبکہ دوسرا سیشن عام پبلک میٹنگ رہا۔
اجلاس میں ماہرین نے بتایا گیا کہ ملک بھر میں تقریباً 2500 مساجد کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عیدگاہوں، قبرستانوں اور مدارس کی زمینیں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ضبط کی جا رہی ہیں، جس سے اقلیتی برادری کے مذہبی اور سماجی وجود کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
گڑگاؤں میں تبلیغی جماعت پر حملے، ہلدوانی میں بغیر نوٹس مسماری، تراویح اور محرم کے جلوسوں کے روایتی راستوں میں زبردستی تبدیلی جیسے واقعات کو آئین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے نمائندوں نے بھی اپنے مسائل پیش کیے اور کہا کہ یہ معاملہ کسی ایک مذہب کا نہیں بلکہ تمام شہریوں کے آئینی حقوق سے جڑا ہوا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے گڑگاؤں میں مساجد بند ہونے کے دوران گوردواروں میں نماز کی اجازت کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قرار دیا۔
شرکاء نے یاد دلایا کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991 کا قانون مذہبی مقامات کی حیثیت میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا، اس کے باوجود اس کی خلاف ورزیاں مسلسل ہو رہی ہیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل فیصلے کیے گئے:
اقلیتی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مضبوط قانونی ٹیم اور قانونی دفاعی فنڈ کا قیام۔
مسجد کمیٹیوں کو قانونی معلومات اور انتظامی نوٹس سے نمٹنے کی تربیت۔
وقف بورڈز میں سیاسی مداخلت کے خلاف منظم آواز۔
غیر قانونی مسماری سے متاثرہ افراد کو فوری قانونی و انسانی امداد۔
اس تحریک کو دہلی سے باہر دیہی اور متاثرہ علاقوں تک وسعت دینا۔
اجلاس کے اختتام پر محمد ادیب نے کہا کہ اقلیتوں کے آئینی اور مذہبی حقوق سنگین خطرے میں ہیں اور قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے متحدہ جدوجہد ہی واحد راستہ ہے۔
اجلاس کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سکھ افراد کو اعزازات سے بھی نوازا گیا، جسے ملک کی مشترکہ تہذیب کی علامت قرار دیا گیا۔
یو این آئی۔ ایس اے۔

خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

13 Aug 2026 | 2:31 PM

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کی تطہیر (شُدّھی کرن) کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔.

جدراں اور اٹل کی سنچریوں سے افغانستان نے سیریز جیت لی

13 Aug 2026 | 2:46 PM

بیلفاسٹ، 13 اگست (یو این آئی) صدیق اللہ اٹل (143) اور ابراہیم جدراں (107) کی سنچریوں کی بدولت افغانستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ آئرلینڈ نے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی ٹیم نے ابراہیم جدراں اور صدیق اللہ اٹل کی سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں پر 343 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ افغانستان کے لیے درویش رسولی (24)، عظمت اللہ عمرزئی (15)، راشد خان (11) اور رحمان اللہ گرباز (12) نے بھی رنز بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ نے ہار نہیں مانی، لیکن اس.

نانی کی ’دی پیراڈائز‘ کے لیے کئی ایکڑ میں پھیلا وسیع جھگی بستی کا سیٹ تیار

13 Aug 2026 | 1:38 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) نیچرل اسٹار نانی کی انتہائی متوقع فلم ’دی پیراڈائز‘ پر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نانی اور ہدایت کار شری کانت اوڈیلا کی یہ انتہائی متوقع دوبارہ شراکت ہے۔ فلم میں نانی بالکل مختلف روپ میں نظر آنے والے ہیں۔.

تیز رفتار تھار نے پی آر وی کو زوردارٹکر ماری، ہوم گارڈ کپل کمار کی موت

13 Aug 2026 | 2:50 PM

گریٹر نوئیڈا، 13 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے گور سٹی-2 میں دیر رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار اور بے قابو لال رنگ کی تھار گاڑی نے پولیس کی پی آر وی 9619 میں زبردست ٹکر مار دی۔ حادثے میں پی آر وی پر تعینات ایک کانسٹیبل اور ہوم گارڈ کپل کمار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، لیکن علاج کے دوران ہوم گارڈ کپل کمار کی موت ہو گئی۔.