NationalPosted at: Jul 11 2025 10:40PM مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی میعاد میں توسیع
نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) حکومت نے مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی میعاد اگلے سال 22 اگست تک بڑھا دی ہے وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن امور نے جمعہ کے روز جاری کردہ حکم نامہ میں کہا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 1989 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر اور موجودہ داخلہ سکریٹری گووند موہن کی مدت کار میں اگلے سال 22 اگست تک یا اگلے احکامات تک توسیع کر دی ہے۔
مسٹر گووند موہن 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ انہیں یہ ذمہ داری اگست 2024 میں سونپی گئی تھی۔
یو این آئی۔ م ش۔