Saturday, Feb 7 2026 | Time 00:33 Hrs(IST)
National

جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت نے امن اور سلامتی کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں ترقی اور جمہوریت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، حکومت نے بات چیت، سلامتی اور تال میل کو اپنا کر نکسلیوں کے مسئلے پر کامیابی حاصل کی ہے اور اگلے سال 31 مارچ تک ملک سے نکسلیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے کام کاج پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ حکومت نے مختلف علیحدگی پسند تنظیموں کے ساتھ کئی معاہدے کیے ہیں جس کی وجہ سے شمال مشرق کا مسئلہ کم و بیش ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں امن ہے اور تنازعہ کے ذمہ دار دو برادریوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
وزیر داخلہ نے تمل ناڈو پر ہندی زبان کو مسلط کرنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار ملک کی ہر زبان کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت زبان کے نام پر زہر اگلنے اور زبان کے نام پر ہونے والے گھوٹالوں اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے لیے تمل زبان میں بات چیت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اگلے دسمبر سے تمل ناڈو حکومت سے تمل زبان میں بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ووٹ بینک کی پرواہ کیے بغیر ملک کے مفاد میں مشکل اورسخت فیصلے کیے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 35A اور دفعہ 370 کے ہٹائے جانے کے بعد بنیادی تبدیلی آئی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے  شکست دی

ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دی

ہرارے، 6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھٹی مرتبہ انڈر-19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، فائنل میں انگلینڈ انڈر-19 کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیاہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔

...مزید دیکھیں
اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد، 6 فروری (یو این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 06 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامہ جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان نہیں چل سکا اور لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی پریزائیڈنگ افسر کرشن پرساد تینیٹی نے ایک بار کے التوا کے بعد دوپہر بارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مشرقی ناگالینڈ سے متعلق دہائیوں پرانے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے ایک تاریخی معاہدے کی ستائش کی۔

...مزید دیکھیں
مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

نئی دہلی، 6 فروری (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کا راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریکِ پر دیا گیا جواب ان کی کمزوری کو ظاہر کررہاتھا اور ان کی زبان سے صاف تھا کہ وہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے سوالوں سے بہت خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

نئی دہلی ،6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے نے گزشتہ برسوں میں لوگوں کے لیے جہاں سفرکو آسان بنایاہے وہیں اس کی توجہ مسافروں کو بحفاظت انکی منزل تک پہنچانا بھی رہاہے ،یہی وجہ ہے کہ ماضی کے مقابلے ٹرین حادثات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور اس میں ریلوے کے خودکار حفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ کا اہم رول ہے انڈین ریلویز موجودہ اور مستقبل کے نقل و حمل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) پہلے مرحلے میں آج ادھم پور جموں و کشمیر میں15 نئے تعمیر شدہ مکانات کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین جن میں 7 عدد بیوہ بھی شامل ہیں کو چابیاں تقسیم کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے پنجاب ہماچل اور جموں و کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے آئی تباہی پر کہا کہ ہم مالک کائنات کے بندے ہیں اوراس کے ہر فیصلے پہ سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایران اور امریکہ کے درمیان عمان مذاکرات اختتام پذیر، ایران نے 'اچھی شروعات' قرار دیا

06 Feb 2026 | 11:15 PM

مسقط، 6 فروری (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا کہ کئی دور کی ملاقاتوں کے بعد امریکہ کے ساتھ بات چیت کی "اچھی شروعات" ہوئی ہے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ مزید پیش رفت کا انحصار دونوں ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونے والی بات چیت پر ہوگا۔ .

ہندوستان نے اسلام آباد کے بم دھماکے ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو خارج کیا

07 Feb 2026 | 12:04 AM

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے دوچار مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اپنی موروثی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود فریبی کا انتخاب کر رہا ہے۔ .