RegionalPosted at: Nov 29 2024 4:47PM بی جے پی نے ہریانہ کو منشیات کا اڈہ بنا دیا ہے: ہڈا
چنڈی گڑھ، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے جمعہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہریانہ کو منشیات کا مرکز بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں 15 لاکھ لوگ منشیات سے علاج کے لیے اسپتالوں میں گئے ہیں یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر ہڈا نے کہا کہ جب سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، منشیات فروشوں کی بھرمار ہوگئی ہے اور انہوں نے بغیر کسی خوف کے ریاست بھر میں اپنا نیٹ ورک پھیلادیا ہے آج منشیات کی لت ریاست کے ہر گاؤں، گلی اور محلے تک پہنچ چکی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ رپورٹ راجیہ سبھا میں خود مرکزی وزارت سماجی انصاف اور بااختیار بنانے نے دسمبر 2023 میں پیش کی تھی۔ اس کے مطابق ہریانہ میں منشیات کے عادی افراد میں سے 16.51 فیصد افیون اور اس سے بنی نشیلی اشیاء حتیٰ کہ ہیروئن اور چٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 فیصد لوگ نشہ کے لیے گانجہ، بھنگ اور چرس کا استعمال کرتے ہیں۔ پانچ فیصد لوگ نیند کی گولیاں استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوکین بھی استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں اور نشہ چھڑانے کے مراکز میں آنے والے زیادہ تر مریض پنجاب اور راجستھان سے ملحقہ اضلاع سے ہیں اور الزام لگایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہریانہ حکومت کو معلوم ہے کہ ریاست میں نشیلی اشیاء کہاں سے آرہی ہے، لیکن پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ ایسا نہیں کیا جا رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ریاست میں منشیات کی لت کو فروغ دے رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا