Thursday, May 15 2025 | Time 20:46 Hrs(IST)
National

حج 2025 کے لیے دوسری فہرستِ منتظرین ( ویٹنگ لسٹ ) میں 3676 عازمین کو ملی منظوری

حج 2025 کے لیے دوسری فہرستِ منتظرین ( ویٹنگ لسٹ ) میں 3676 عازمین کو ملی منظوری

نئی دہلی،10 جنوری (یواین آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ کا انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب جاری سرکولر کے مطابق مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس سے چھتیس گڑھ کے 136 سے 160 تک دہلی کے626 سے 790 تک گجرات کے 1724 سے 2207 تک کرناٹک کے 2075 سے 2310 تک کیرالا کے 1712 سے 2208 تک مدھیہ پردیش کے 906 سے 1136 تک مہاراشٹرا کے 3697 سے 4789 تک تامل ناڈو کے 1016 سے 1319 تک اور تلنگانہ کے 1632 سے 2288 تک کے عازمین کو حج کا موقع ملا ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں منظور شدہ عازمین، حج اخراجات کی رقم 2,72,300 روپیہ (پہلی اور دوسری قسط) 23 جنوری 2025 تک
ایٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعے
حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے- جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بیکنگ، یو پی آئی کے ذریعہ دستیاب ہے۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ 25 جنوری 2025 تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ترمیم شدہ وقف قانون کے تحت اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جب تک اس معاملے میں تفصیلی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی یہ معاملہ اب نئے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈس واٹر ٹریٹی پر تب تک پابندی رہے گی جب تک دہشت گردی کا پورا ڈھانچہ تباہ نہیں ہو جاتا: جے شنکر

انڈس واٹر ٹریٹی پر تب تک پابندی رہے گی جب تک دہشت گردی کا پورا ڈھانچہ تباہ نہیں ہو جاتا: جے شنکر

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ آبی معاہدے پر سے پابندی ہٹانے پر تبھی غور کیا جائے گا جب دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل اور مستقل طور پر تباہ نہ کردیا جائے اور بات چیت صرف جموں و کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضے کو خالی کرانے پر ہوگی۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان میں آئی فون بنانے کے بجائے امریکہ میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے پر زیادہ توجہ دے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت  دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے "توہین آمیز" تبصرے کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر روک لگانے کی درخواست پر جمعرات کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف, کانگریس کے دباﺅ میں جھکے: راہل

وزیر اعظم مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف, کانگریس کے دباﺅ میں جھکے: راہل

دربھنگہ، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سرکردہ رہنما راہل گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے لیکن ان (مسٹر گاندھی) کے مسلسل دباﺅ میں انہوں نے قومی سطح پر ذات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے امبیڈکر ہاسٹل میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے۔

...مزید دیکھیں
چھترپور میٹرو کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی

چھترپور میٹرو کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی کے مہرولی تھانہ علاقے کے تحت چھتر پور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمعرات کو کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں، جس میں کار میں سفر کرنے والا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے سری نگر پہنچے

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے سری نگر پہنچے

سری نگر، 15 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے ایک روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کے ہمراہ تھے یہ پہلگام حملے کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد وزیر دفاع کا پہلا دورہ جموں وکشمیر ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انہیں آپریشن سندور کی کامیابی کی مبارکباد پیش کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مادھوری دکشت58 سال کی ہو گئیں

مادھوری دکشت58 سال کی ہو گئیں

15 May 2025 | 2:17 PM

ممبئی، 15 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت آج 58 برس کی ہو گئیں مادھوری دکشت کی پیدائش 15 مئی 1967 کو ممبئی میں ایک متوسط طبقہ کے مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔اس کے بعد مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔ اس دوران انہوں نے تقریباً آٹھ برس تک كتھك ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔

شعیب ملک پی سی بی مینٹور کے عہدے سے دستبردار

15 May 2025 | 2:20 PM

لاہور، 15 مئی (یو این آئی) شعیب ملک نے دیگر ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک مقابلوں کے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

14 May 2025 | 1:39 PM

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں