NationalPosted at: Oct 30 2024 9:53PM حج 2025 کی پیشگی رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع
نئی دہلی ،30 اکتوبر(یواین آئی) حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاستی حج کمیٹیوں حج سے وابستہ مختلف تنظیموں اور عازمینِ حج کےمطالبے پر حج پیشگی رقم-/ 1,30,300 جمع کرنے کی تاریخ میں 11 نومبر تک توسیع کردی ہے عارضی منتخب عازمینِ حج پیشگی رقم جمع کرانے کے بعد حج درخواست فارم، حلف نامہ، پیشگی رقم جمع کرانے کی رسید، میڈیکل اسکریننگ و فٹنس سرٹیفکٹ اور خود کی تصدیق شُدہ مشین سے پڑھنے والے پاسپورٹ کی کاپی 14 نومبر تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ اب تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی- مقررہ تاریخ تک پیشگی رقم اور مطلوبہ دستاویزات ضرور جمع کرادیں. وگرنہ سیٹ منسوخ ہو سکتی ہے۔
یواین آئی۔ف ا-م ا