Saturday, May 16 2026 | Time 19:14 Hrs(IST)
National

ریکھا گپتا نے راجدھانی میں گرین پٹاخوں کی اجازت دینے کے لئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا

ریکھا گپتا نے راجدھانی میں گرین پٹاخوں کی اجازت دینے کے لئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں گرین (ماحولیات دوست) پٹاخے جلانے کی اجازت دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دیوالی جیسے مقدس تہوار پر عوامی جذبات اور خوشیوں کا احترام کرتا ہے محترمہ گپتا نے کہا، ’’دہلی حکومت کی خصوصی درخواست پر راجدھانی میں گرین پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں یہ فیصلہ دیوالی جیسے مقدس تہوار کے جذبے اور عوامی جوش و خروش کا احترام کرتا ہے، ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ کے توازن پر مبنی نقطہ نظر کو بھی ظاہر کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’دہلی حکومت عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے صاف اور سرسبز دہلی کے عزم پر پوری طرح کاربند ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تہواروں کی رونق برقرار رہے اور ماحولیات کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ اس دیوالی، ہم سب مل کر گرین پٹاخوں کے ذریعے جشن اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن قائم کریں اور ’ہری بھری اور خوشحال دہلی‘ کے عزم کو حقیقت میں بدلیں۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آج دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخوں پر عائد پابندی کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے ایسے پٹاخے جلانے کی اجازت دے دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

مودی پیپر لیک معاملے میں دھرمیندر پردھان کو ہٹائیں یا ذمہ داری لیں : راہل

16 May 2026 | 6:52 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ پیپر لیک معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں نہیں ہٹایا جاتا تو مسٹر مودی کو خود اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔.

ایران جنگ کے معاشی اثرات پر عباس عراقچی کا امریکہ پر طنز

16 May 2026 | 6:48 PM

تہران، 16 مئی (یواین آئی) ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹریژری بانڈز پر بڑھتے ہوئے شرح منافع کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے امریکہ پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے معاشی اثرات اب امریکی عوام کو بھگتنا پڑیں گے۔مسٹر عباس نے کہا کہ امریکیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف خود سے چھیڑی گئی جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .