Thursday, Sep 10 2026 | Time 08:58 Hrs(IST)
National

محسنہ قدوائی کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کا اظہار تعزیت

محسنہ قدوائی کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی سینیر لیڈر اور سابق وزیر محترمہ محسنہ قدوائی کا 8 اپریل 2026 کو دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا ان کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین جسٹس بدر در ریز احمد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل وزیر حوصلہ مند خاتون تھیں، ان کے انتقال سے تہذیبی سطح پر بھی ایک خلا پیدا ہوا ہے، جس کا اندازہ آنے والے وقت میں شدت سے محسوس ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وہ غالب انسٹی ٹیوٹ سے گہری وابستگی رکھتی تھیں اور بہت اہم مسائل میں انھوں نے اس ادارے کی مدد بھی کی۔ میں ان کے خانوادے کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم محسنہ قدوائی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کی ایک تجربہ کار اور اہم سیاسی شخصیت تھیں بلکہ درد مند اور منصوبہ ساز شخصیت بھی تھیں، جنہوں نے عوامی خدمت، سماجی بہبود اور قومی سطح پر مسلسل خدمات انجام دیں۔ میرے لیے ذاتی طور پر اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے لیے بھی ان کا انتقال ایک بڑا نقصان ہے۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے ذریعے جو قدم اٹھاۓ گئے ان پر مسلسل عمل اصل خراج عقیدت ہے۔ انھوں نے غالب انسٹی ٹیوٹ کی فلاح و ترقی کے جو کوششیں کیں، ان کو یہ ادارہ اور اس کے وابستگان کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔اس مشکل وقت میں یہ ادارہ اور اس کے تمام وابستگان ان کے خانوادے سے اظہار تعزیتی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خدا ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف

خاص خبریں
جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ارضیات سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیسی سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل 'او آر وی ساگر منتھن' کو لانچ کیا مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع رشی بنکم شپ یارڈ میں ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل او آر وی ساگر منتھن (یارڈ 3041) کا افتتاح کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
فرضی  سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ملک بھر میں 3,260 فرضی سیاسی جماعتیں بنا کر 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کالے دھن کو سفید کرنے کے گھپلے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی) کے ذریعے کروڑوں روپے کا چندہ دکھا کر، ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھایا گیا اور دو سے 15 فیصد تک کمیشن کاٹ کر بقایا رقم واپس انہی کروڑ پتیوں کو پہنچائی گئی۔

...مزید دیکھیں
آن لائن گیمنگ اور منشیات  کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

آن لائن گیمنگ اور منشیات کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر حکومت انقلابیوں کو "شہید" کا درجہ دینے کا اعلان کرے نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) قومی اکالی دل (این اے ڈی) کے قومی صدر پرم جیت سنگھ پما نے یہاں ملک کی نوجوان نسل کو آن لائن گیمنگ کی بڑھتی ہوئی لت اور منشیات کے استعمال کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) مدرسہ قاسمیہ گھسکی سنسری نیپال کے بانی ناظم مولانا عبدالودود قاسمی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے القرآن اکیڈمی دہلی کے صدر اور مدرسہ تحفیظ القرآن بابوآن بسمتیہ کے بانی مولانا اکرام الحق قاسمی نے کہا کہ ان کے انتقال نہ صرف نیپال بلکہ سرحدی علاقے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی تلافی مشکل نظر آرہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا  افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

نوئیڈا،9 ستمبر (یو این آئی) نوئیڈا میں ویلوسٹی فن ٹرسٹ کی اس نئی سہولت کا افتتاح این سی آر میں پریمیم الیکٹرک موبیلٹی کو مزید قابل رسائی بنانے کی ہماری سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔

...مزید دیکھیں

مشکل دور میں بلند اقتصادی نمو سے ہندستان کے تئیں دنیا کا اعتماد بڑھا ہے: مودی

نوٹ: یہ خبر کل رات کی ہے
ممبئی، 9 ستمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جاری مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشکل عالمی حالات کے درمیان ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں تخمینہ شدہ 7.8 فیصد کی نمو کو ہندستان کے بارے میں دنیا میں نیا اعتماد بیدار کرنے والی حصولیابی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ بات عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی رپورٹس میں بھی نظر آ رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

آغا خان پنجم ہندستان کے دورے پر، صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

نئی دہلی، 9 ستمبر (یواین آئی) اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم بدھ سے ایک ہفتے کے دورۂ ہندستان پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے انتخابات جیتنے پر امریکیوں کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا

10 Sep 2026 | 8:48 AM

ڈیلاس، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی ریلی میں کہا، ’’اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور امریکی سینیٹ، دونوں میں کامیاب ہوتی ہے تو میں امریکہ کے ہر بالغ شہری کو 5,000 ڈالر کا منافع ادا کروں گا۔‘‘
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔
یو این آئی، ایم جے.

مرزا پور‘ فیملی نے فلم کو ملنے والی محبت پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا

09 Sep 2026 | 7:37 PM

ممبئی، 09 ستمبر (یو این آئی) ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے شاندار ردعمل کے درمیان ’قالین بھیا‘ پنکج ترپاٹھی اور ’منّا بھیا‘ دیویندو نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی اور دیویندو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں اپنے مشہور کرداروں کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’فیملی ہیں آپ لوگ ہماری.. اور آپ نے ثابت کر دیا!! مرزا پور فیملی کی طرف سے شکریہ۔‘‘.

ہماچل: جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا، چرس برآمد

10 Sep 2026 | 8:03 AM

جوالامکھی (ہماچل پردیش)، 10 ستمبر (یو این آئی) جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 126 گرام چرس برآمد کی ہے۔ پولیس نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
دہرا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ دھول نے یو این آئی کو بتایا کہ ملزم کے خلاف جوالامکھی تھانے میں این ڈی پی ایس قانون کی دفعات 20 اور 61 کے تحت ایف آئی آر (نمبر 89/26) درج کی گئی ہے۔ ملزم کی شناخت جوالامکھی کے وارڈ نمبر 2 کے رہنے والے سچن سود کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی، ایم جے.