نئی دہلی/پڈوچیری، 15 اکتوبر (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بدھ کے روز 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر گڈکری نے نیشنل ہائی وے 32 پر اندرا گاندھی اسکوائر اور راجیو گاندھی اسکوائر کے درمیان چار کلومیٹر کے ایلیویٹڈ کوریڈور کی۔ تعمیر کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی وے 332-A پر 14 کلومیٹر ای سی آر روڈ کو بہتر بنانے اور 38 کلومیٹر نیشنل ہائی وے کے فور لین سیکشن پودیان کوپپون ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا
مرکزی وزیر نے ایک تقریب کے دوران ان پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں ریاستی گورنر کے کیلاسناتھن، وزیر اعلیٰ رنگاسوامی، مرکزی وزیر ایل مروگن سمیت کئی سینئر ریاستی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروجیکٹس سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور اندرا گاندھی اسکوائر سے راجیو گاندھی اسکوائر تک شہری علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جس سے سفر کا وقت 35 منٹ سے کم کر کے صرف 10 منٹ رہ گیا ہے۔ اس سے پڈوچیری کے شہری علاقوں میں بھیڑ اور ایندھن کی بچت میں بھی کمی آئے گی۔ گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر کریں گی، اخراج اور آپریٹنگ لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پائیں گی۔
مرکزی وزیر کے ذریعہ افتتاح کی گئی سڑکیں ماناکولا ونایاگر مندر، نٹراج مندر، نواگرہ مندر، اور سری اروبندو آشرم کے مسافروں کے لیے بہتر رابطہ فراہم کریں گی۔ ویلوپورم سے کڈالور، چدمبرم اور ناگاپٹنم تک سفر کرنے والے موٹرسائیکل اب مصروف پڈوچیری شہر کو بائی پاس کر سکیں گے، جس سے سفر کا وقت تقریباً 50 منٹ کم ہو جائے گا۔
یواین آئی۔ ظا