OthersPosted at: Apr 18 2025 6:32PM زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 677.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونے کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ سے 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.6 بلین ڈالر بڑھ کر 677.8 بلین ڈالر ہو گئے اسی طرح گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.9 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 676.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 892 ملین ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ 574.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 63.8 بلین ڈالر کی چھلانگ لگا کر 79.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔
وہیں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) زیر جائزہ ہفتے کے دوران 6 ملین ڈالر کی کمی سے 18.4 بلین ڈالر رہ گیا۔ تاہم اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے ریزرو فنڈ میں 43 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے 4.5 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔
یواین آئی۔ ظ ا