OthersPosted at: Jun 18 2025 8:56AM اے پی میں ’فشنگ کیٹ‘سے سنسنی، محکمہ جنگلات نے قابو پالیا
حیدرآباد، 18 جون (یو این آئی) اے پی کے سریکاکلم ضلع کے ٹیکلی منڈل کے قریب واقع جیاکرشنا پورم میں ایک ’فشنگ کیٹ‘ کی موجودگی سے مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ چونکہ یہ جانور دیکھنے میں شیر سے مشابہ تھا، اس لیے گاؤں میں افواہیں گردش کرنے لگیں کہ کہیں شیر تو نہیں گھوم رہا ہے۔
اس اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار حرکت میں آئے اور مذکورہ فشنگ کیٹ کو محفوظ طریقہ سے پکڑ لیا۔ چند ماہ قبل بھی یہاں شیر کے پنجوں کے نشانات ملے تھے جس کی وجہ سے گاؤں والے پہلے ہی چوکس تھے۔ فشنگ کیٹ کے پکڑے جانے کے بعد دیہاتیوں نے راحت کی سانس لی۔
یواین آئی وخ