InternationalPosted at: Jan 13 2025 6:29PM برطانوی وزیراعظم نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کو کمزور کرنے کی کوشش کی، مسک کا دعویٰ
واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک نے پیر کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر امریکی صدارتی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لیے ایجنٹ بھیجنے کا الزام لگایا مسٹر مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، "مسٹر سٹارمر نے امریکی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لیے امریکہ میں ایجنٹ بھیجے انہوں نے یہ تبصرہ ایک پوسٹ کے تناظر میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر سٹارمر کو امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
جنوری کے شروع میں، مسٹر مسک نے مسٹر سٹارمر پر اپنے ملک میں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری سے متعلق ایک کیس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اسٹارمر 2008-2013 تک کراؤن پراسیکیوشن سروس کے سربراہ تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
چین کی ام