Friday, Jul 10 2026 | Time 15:54 Hrs(IST)
Others

ریلائنس جیولز نے اپنا نیا فیسٹیو کلکشن لانچ کیا

ریلائنس جیولز نے اپنا نیا   فیسٹیو کلکشن لانچ کیا

ممبئی، 3 اکتوبر(یو این آئی) اس دیوالی پر، ہندوستان کے سب سے قابل اعتماد جیولری برانڈز میں سے ایک ریلائنس جیولز نے اپنا نیا فیسٹیو کلیکشن لانچ کیا ہے، جو کہ ہندوستان کے سب سے بڑے تہوار کے متحرک جذبے کے لیے ایک شاندار پیشکش ہے۔ یہ ایک اہم موقع ہے کیونکہ برانڈ پہلی بار بالی ووڈ آئیکن روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا تھڈانی کو اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خوش آمدید کہتا ہے۔
لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی گروپ سی ایم او گائتری یادونے کہا، "ہم ہندوستانیوں کا ہمیشہ سے سونے کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق رہا ہے۔یہ ہماری روایات، کامیابیوں اور شناخت کی علامت ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ انداز بدلتے ہیں، اور بعض اوقات پرانے ڈیزائن ہماری انفرادیت سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ ہماری نئی دیوالی اس وقت کے خوبصورت ذوق کے مجموعہ کے ساتھ جشن مناتی ہے۔ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا اس مہم کے چہروں کے طور پر، ہم صارفین کی دو نسلوں کے ساتھ جڑتے ہیں، جو خاندانوں کو ان کے زیورات کو نئے ڈیزائنوں کے ساتھ تخلیق کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جو ورثے کا جشن مناتے ہیں۔ ہم اس کا احترام کرتے ہوئے جدید طرز کو اپناتے ہیں۔
فیسٹیول کا نیا مجموعہ دیوالی سے متاثر ہے۔ اس میں لکشمی سے متاثر شکلیں، رنگولی، لالٹین، دیے، میریگولڈز، کمل کے پھول اور مور ہیں، جنہیں سونے اور ہیروں سے خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس مجموعے میں شاندار بالیاں، چوکر، لمبے ہار، چوڑیاں، اور انگوٹھیاں شامل ہیں — جو دیوالی، دھنتیرس، شادیوں اور تہوار کے مواقع کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، روینہ ٹنڈن نے کہا، "میں ریلائنس جیولز کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔ یہ تہوار خوشی اور اتحاد کی علامت ہیں، اور یہ مجموعہ اس جذبے کو خوبصورتی سے پکڑتا ہے جہاں روایت اور جدیدیت کا مکمل امتزاج ہے۔
اپنا تجربہ بتاتے ہوئے راشا تھڈانی نے کہا، "میں سمجھتی ہوں کہ زیورات کو ہر موقع پر آپ کی شناخت کی عکاسی کرنی چاہیے۔ یہ مجموعہ مجھے اپنی انفرادیت کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔"ہر ایک پیس مجھے اپنے آپ کا حصہ لگتا ہے جو شخصیت سٹائل اور فیسٹیو چارم کا خوبصورت جسن ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ اس دیوالی، ریلائنس جیولز گراہکوں کو 100 اولڈ گولڈ ایکسچینج ویلیو کی سہولت فراہم کررہا ہے جس سے وہ اپنے پرانے زیورات کی پوری قیمت پاکر نئے ڈیزائنوں کے ساتھ اپنی جیولری کلیکشن کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔ گراہک خصوصی فیسٹیو آفرمز کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سونے کے زیورات کی مارکنگ چارج پر 45 فی صد تک کی چھوٹ اور ہیرے کی قیمت اور میکنگ چارج پر 35%تک کی چھوٹ، جو 2نومبر 2025 تک لاگو ہے۔ نیا فیسٹیو کلیکشن اب ملک بھر میں واقع 140 سے زیادہ ریلائنس جیولس شوروم پردستیاب ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔ م الف

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ وونگ نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کی اپیل کی

کینبرا، 10 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے جمعہ کو مغربی ایشیا میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

امرناتھ یاترا کے لیے 8,796 زائرین کا نواں جتھہ جموں سے روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر میں سری امرناتھ یاترا کے لیے جمعہ کو سخت سکیورٹی کے درمیان 8,796 زائرین کا نواں جتھہ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھا کے لیے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ : اسرائیل

10 Jul 2026 | 3:47 PM

تل ابیب، 10 جولائی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر چکے ہیں کہ اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

10 Jul 2026 | 3:24 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔.

ویسٹ انڈیز نے زخمی ہینری کی جگہ گریمنڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا

10 Jul 2026 | 3:37 PM

بریڈی، 10 جولائی (یو این آئی): ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے زخمی چنیل ہینری کی جگہ 21 سالہ بلے باز ریالیانا گریمنڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ حال ہی میں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں یہی واحد تبدیلی کی گئی ہے۔.