Saturday, Feb 14 2026 | Time 01:05 Hrs(IST)
Science Technology

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن ہیں؟

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن  ہیں؟

نئی دہلی، 14جنوری (ممتاز احمد/یو این آئی)موجودہ عہد کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کی طرف منتقلی کی ضرورت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے، ماحولیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اورقدرتی ایندھن کے کم ہوتے ذخائر کے تئیں بڑھتی تشویش نے نقل و حمل کے صاف و شفاف اور زیادہ پائیدار ذرائع کی ضرورت پر زیادہ زور دیا ہے،یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ قدرتی ایندھن کے محدود وسائل ہیں اور ان کے نکالنے اور استعمال کے شدید ماحولیاتی اثرات ہوتے ہیں۔ چوں کہ ای وی بجلی پرمنحصر ہوتی ہے، جو قابل تجدید ذرائع جیسے شمسی، ہوا اور پن بجلی سے پیدا کی جاسکتی ہے اور وہ طویل مدتی پائیداری کو فروغ دیتی ہے۔ بیٹری ٹیکنالوجی اور الیکٹرک ڈرائیو ٹرین کے شعبے میں تیزی سے ترقی نے الیکٹرک وہیکل کی کارکردگی، رینج اور قابل استطاعت میں بہتری پیدا کی ہے جو انہیں روایتی گاڑیوں کا قابل عمل متبادل بناتی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں صفر کاربن اخراج کے سبب بڑی اہمیت کی حامل ہیں، جوسرسبز اور پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ہندوستان میں بھی اب الیکٹرک گاڑیوں کے اپنانے میں اضافہ کا رجحان تیزی سے نظر ٖآرہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2070 تک ملک کو کاربن سے پاک بنانے کا وژن دیا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت ملک میں صاف ستھری اور ماحول دوست گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔حکومت نے ماحولیاتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ای وی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے متعدد پالیسیاں اور اقدامات نافذ کیے ہیں جس کا مقصد برقی نقل و حمل اپنانے کو فروغ دینا ہے۔اس میں سے ایک فیم انڈیا اسکیم ہے، یہ اسکیم ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو بسرعت اپنانے اور مصنوعات سازی (فیم انڈیا) اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی مراعات فراہم کرتی ہے۔ یہ ای وی کی خریداری پر رعایت دیتی ہے اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کی ترقی میں معاونت کرتی ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی پسندیدگی میں کئی عوامل کارفرما ہیں، جس میں ماحولیاتی اثرات شامل ہیں۔روایتی انٹرنل کمبسٹن انجن کی گاڑیاں فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیس کے اخراجات میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ اس کے برعکس الیکٹرک گاڑیاں صفر کاربن اخراج کرتی ہیں، جس سے وہ شہری فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں۔
انٹرنل کمبسٹن انجن سے الیکٹرک موٹروں میں تبدیلی نے ڈیزائن میں نئے امکانات کو وسیع کر دیا ہے۔الیکٹرک گاڑیاں زیادہ پرسکون، مزید موثر اور روایتی انجن کے اجزاء پر کم منحصر ہوتی ہیں۔سب سے بڑی بات کفایتی ہونے کے ساتھ الیکٹرک پاورگاڑیاں پٹرول انجن کے مقابلے کم جگہ گھیرتی ہیں، جس سے ڈیزائنروں کو کاروں کی ڈیزائن کے لیے زیادہ جگہ مل جاتی ہے۔ تجربات کی آزادی کے ساتھ ڈیزائنر ایرو ڈائنامکس، پائیداری اور صارف دوست خصوصیات پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں، جو پہلے ناقابل تصور تھے۔ الیکٹرک گاڑیوں میں جمالیاتی رجحانات بھی پائے جاتے ہیں، جوصارفین کو زیادہ پسند آتے ہیں۔ یہ گاڑیاں خوبصورتی کے لحاظ سے اتنی ہی حسین ہوتی ہیں، جتنی کارکردگی کے لحاظ سے وہ عمدہ ہیں۔ کار ڈیزائن کا جمالیاتی پہلو لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ اس میں جمالیات کو فعالیت کے ساتھ ارتباط شامل ہوتاہے، جس سے یہ بات کو یقینی ہوجاتی ہے کہ گاڑیاں نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہوں بلکہ کارکردگی، تحفظ اور ایرگونومکس کے معیارات پر بھی پوری اتریں۔ ڈیزائن انجینئر گاڑی کی مجموعی شکل و صورت کو بہتر بنانے پر کام کرتے ہیں، جس میں بیرونی اسٹائل، اندرونی ترتیب اور یوزر انٹرفیس شامل ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سب کچھ پائیدار نقل و حمل کے مستقبل میں معاون بھی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کا شعبہ وہ مقام ہے، جہاں فن سائنس سے ملتا ہے، جو مختلف شعبوں میں جدت کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ 2030 تک 40 فی صد سے زیادہ کی مجموعی سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر) سے بڑھے گی، جس میں بیٹری کی طلب 150 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) سالانہ تک پہنچ جائے گی۔بعد ازاں،مسافر کاریں اور عوامی نقل و حمل، الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچررز اور آٹوموٹو او ای ایم کی بڑھتی ہوئی تعداد الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
اگر اس کے اقتصادی فوائد کی بات کی جائے تو الیکٹرک گاڑوں پرمنتقل ہونے سے درآمد شدہ تیل پر انحصار کم ہو سکتا ہے۔ توانائی کی بچت ہوتی ہے اور صاف ستھری توانائی اور جدید مصنوعات سازی کے شعبوں میں نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے ایک صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں عوامی نقل و حمل کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ حکومت الیکٹرک بسوں کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے نیز ای بس آپریٹروں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ماحولیاتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ای وی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے متعدد پالیسیاں اور اقدامات نافذ کی ہیں، جس کا مقصد برقی نقل و حمل اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں اب الیکٹرک بسیں اچھی تعداد میں چلائی جارہی ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو تقویت ملے گی اور وہ ماحول دوست اور توانائی کی بچت کرنے والے سفر کو فروغ دے گا۔
لیکن الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر توجہ دینے کے ساتھ اس بات پر بھی توجہ دینی چاہئے کہ ان گاڑیوں کی مستعمل بیٹریوں اور دیگر کل پرزوں کو کس طرح ضائع کیا جائے کیوں کہ فی الحال بڑی تعداد میں بیکار موبائل اور لیپ ٹاپ کے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ مزید برآں، الیکٹرک گاڑیوں کے فضلات بھی ایک بڑا مسئلہ بن جائیں گے کیوں کہ ان گاڑیوں کی بیٹریاں موبائل لیپ ٹاپ کی بیٹریوں کے مقابلے کہیں بھاری ہوں گی۔ خیال کیاجاتا ہے کہ ان کے نقصانات بھی زیادہ ہوں گے۔ لہذا الیکٹرک گاڑیوں سے مستقبل میں ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھ کرکوئی لائحہ عمل بھی مرتب کرنا چاہئے۔
یو این آئی۔ م الف

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

پرانی دنیا ختم، جیو پولیٹکس کے نئے عہد کا آغاز: مارکو روبیو

13 Feb 2026 | 10:52 PM

واشنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی 'میونخ سیکیورٹی کانفرنس' میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جمعہ کے روز جاری کردہ معلومات کے مطابق، وزیر خارجہ اس اہم عالمی فورم پر امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔.

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے چھترسال اسٹیڈیم میں 'دہلی کھیل مہاکمبھ' کا افتتاح کیا

13 Feb 2026 | 11:48 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)دہلی کے تاریخی چھترسال اسٹیڈیم میں جمعہ کی شام ایک پروقار تقریب کے دوران دارالحکومت کے سب سے بڑے نچلی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 'دہلی کھیل مہاکمبھ 2026' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ لیزر لائٹس، ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے اس ایک ماہ طویل اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم آشیش سود، اولمپک میڈلسٹ روی دہیا اور ہندوستانی کرکٹر شیکھر دھون بھی موجود تھے، جنہیں اس ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔.

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی

13 Feb 2026 | 11:44 PM

جے پور ، 13 فروری (یواین آئی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی تاکہ ہنر مندی کے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاست میں روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے ۔ اس میٹنگ کی صدارت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور ، صنعت و تجارت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور ہنر مندی ، روزگار اور صنعت کاری کے محکمے ، حکومت راجستھان کی موجودگی میں کی ۔ یہ جائزہ کوشل بھون میں من.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .