OthersPosted at: Oct 30 2024 5:30PM مہاراشٹر انتخابات: بی جے پی اور کانگریس نے کئی موجودہ ارکان اسمبلی کو بدلا
ممبئی ، 30 اکتوبر ( یو این آئی) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی یہ نمایاں ہو گیا ہے کہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے اپنے امیدواروں کے انتخاب میں اہم رد وبدل کیا ہے بی جے پی نے آٹھ موجودہ ارکان اسمبلی کو تبدیل کیا ہے، جب کہ کانگریس نے پانچ موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے اسی طرح اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور این سی پی شرد چندر پوار نے بھی اپنے دو دو موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کےفیصلے پر عمل کیا ہے۔
حکمراں اتحاد (مہایوتی) اور اپوزیشن (مہا وکاس اگھاڑی) کے امیدواروں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے، کیونکہ کچھ پارٹیوں نے مخصوص نشستوں پر دو امیدواروں کو نامزدگی فارم دیے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیرقیادت شیو سینا نے ایک کو چھوڑ کر
تقریباً تمام موجودہ ارکان اسمبلی کو دوباہ ٹکٹ دیا ہے جنہوں نے بغاوت کے دوران شندے کا ساتھ دیا تھا۔
بی جے پی کی طرف سے ایک اہم تبدیلی ممبئی کے بوریولی سے ایم ایل اے سنیل رانے کی جگہ سنجے اپادھیائے کو لانا ہے۔ ٹکٹ کھونے والے دیگر عہدہ داروں میں ارنی سے سندیپ دھووے اور عمرکھیڈ کے نام دیو ساسانے شامل ہیں، جن کی جگہ بالترتیب راجو توڈسم اور کسان وانکھیڑے ہوں گے۔
بی جے پی نے اروی سے دادا کینچے اور ناگپور سینٹرل سے وکاس کمبھارے کی جگہ نئے امیدوار سمیت وانکھیڑے اور پراوین دتکے کو بھی شامل کیا۔ وانکھیڈے پہلے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے معاون کے طور پر کام کرتے تھے، اور دتکے بی جے پی کے لیے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے موجودہ رکن ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چنچواڑ سے اشونی جگتاپ کو ان کے بہنوئی شنکر جگتاپ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کلیان ایسٹ سے انتخاب لڑنے کے لیے جیل میں بند ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کی بیوی سولھا گائیکواڑ کو بھی چنا ہے۔ گنپت اس سے قبل ایک پولیس اسٹیشن کے اندر حریف پارٹی کے رکن پر مبینہ طور پر گولی حریف پر گولی چلائی تھی۔ اسی طرح واشیم سے چار بار جیتنے والے لکھن ملک کو شیام کھوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کانگریس نے پانچ موجودہ ایم ایل اے کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ہیمنت اوگلے شری رام پور سے الیکشن لڑیں گے، انھیں لاہو کناڈے کی جگہ لایا گیا ہے۔ سابق ضلع پریشد افسر راجکمار پورم سہسرام کوروٹے کے بجائے امگاؤں میں امیدوار ہیں۔ شیرش چودھری دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس کے بجائے ان کا بیٹا دھننجے راور سے الیکشن لڑیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شریش چودھری دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انکے بجائے ان کا بیٹا دھننجے راور سے الیکشن لڑیں گے۔
کانگریس نے امراوتی اور اگت پوری سیٹوں سے سلبھا کھوڈکے اور ہیرامن کھوسکر کو بھی پارٹی نے مخالف پارٹی سرگرمیوں کے پیش نظر ہٹا دیا۔ دونوں امیدواروں نے اب اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)سے نامزدگی حاصل کی ہے۔ سنیل دیشمکھ امراوتی حلقہ سے اور لکی بھاؤ جادھو اگت پوری سے کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔
شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)میں، سابق وزیر داخلہ اور کٹول کے ایم ایل اے انیل دیشمکھ کی جگہ ان کے بیٹے سلیل دیشمکھ کو لیا گیا ہے۔ مڈھا حلقہ میں این سی پی نے ببن راؤ شندے کے بجائے ابھیجیت پاٹل کو ترجیح دی ہے۔
اجیت پوار کی زیرقیادت این سی پی نے ارجنی مورگاؤں سے ایم ایل اے منوہر چندریکاپورے اور اشٹی سے بالاصاحب اجابے کو بھی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا، ان کی جگہ بالترتیب سابق بی جے پی وزیر راجکمار بدولے اور سابق ایم ایل سی سریش دھس کو ٹکٹ دیا گیا۔
شیو سینا نے پالگھر سے صرف ایک موجودہ ایم ایل اے شرینواس وانگا کو ہٹایا ہے اور ان کی جگہ لوک سبھا کے سابق ممبر راجندر گاویت کو میدان میں اتارا ہے۔
عیاں رہے کہ، 288 نشستوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
یو این آئی - اےاےاے