Saturday, Nov 15 2025 | Time 14:28 Hrs(IST)
Others

بہار میں پہلے مرحلے کی121 اسمبلی نشستوں پر انتخابی مہم کا شور تھم گیا

بہار میں پہلے مرحلے کی121 اسمبلی نشستوں پر انتخابی مہم کا شور تھم گیا

پٹنہ، 4 نومبر (یواین آئی) بہار میں 121 اسمبلی سیٹوں پر پہلے مرحلے میں 06 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے آج شام انتخابی مہم کا شور تھم گیا اور اب تمام امیدوار گھرگھر رابطے اور ذاتی ملاقات کے ذریعے ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں پہلے مرحلے کے انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے جن قدآور رہنماﺅں کا وقار داو پر لگا ہوا ہے، ان میں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، 15 وزراء وجے کمار چودھری، شرون کمار، منگل پانڈے، مدن سہنی، نیتن نوین، مہیشور ہزاری، سنیل کمار، رتنیش سدا، کیدار پرساد گپتا، سریندر مہتا، سنجے سراﺅگی، ڈاکٹر سنیل کمار، جیویش کمار، راجو کمار سنگھ اور کرشن کمار منٹوکے علاوہ بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نریندر نارائن یادو، رام کرپال یادو، شیام رجک، اننت سنگھ، امریندر پانڈے، ہرینارائن سنگھ، امیش کشواہا اور شریاسی سنگھ شامل ہیں۔
اسی طرح مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے چہرے تیجسوی یادو کے علاوہ اودھ بہاری چودھری، ڈاکٹر رامانند یادو، وینا دیوی،للت کمار یادو، وجیندر چودھری، رینوکشواہا، کھیساری لال یادو، آلوک مہتا، بھائی ویریندر، انیردھ یادو اور اودھیش رائے کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیج پڑتاپ یادو، آئی پی گپتا، شیو دیپ لانڈے، آنند مشرا، وی کے روی، جے پرکاش سنگھ، آر کے مشرا، رام نارائن سنگھ، پشپم پریا، کے سی سنہا سمیت دیگر کی ساکھ بھی داو¿ پر ہے۔
پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں میں 06 نومبر کو 45341 پولنگ بوتھوں پر تین کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302 ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے 122 خواتین اور 1192 مرد امیدواروں سمیت کل 1314 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں سیل کر دیں گے۔ ووٹروں میں ایک کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 325 مرد، ایک کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 219 خواتین اور 758 تیسرے جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ 20 امیدوار کڑھنی اور مظفرپور میں جبکہ بھورے،الولی اور پربتہ میں سب سے کم پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔
پہلے مرحلے میں ریاست کے جن 121 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہونی ہے، ان عالم نگر، بہاری گنج، سنگھیشور (محفوظ)، مدھے پورہ، سونبرسا (محفوظ)، سہرسا، سمری بختیارپور، مہیشی، کشیشوراستھان (محفوظ)، گورابورام، بینی پور، علی نگر، دربھنگہ دیہی، دربھنگہ،حیا گھاٹ، بہادر پور، کیوٹی، جالے، گائے گھاٹ، اورائی، میناپور، بوچہاں (محفوظ)، سکرا (محفوظ)، کڑھنی، مظفرپور، کانٹی، بروراج، پارو، صاحب گنج، بیکنٹھ پور، برولی، گوپال گنج،کچائے کوٹ، بھورے (محفوظ)، ہتھوا، سیوان، زیرادئی، درولی (محفوظ)، رگھوناتھ پور، دروندھا، بڑہریا، گوریا کوٹھی، مہاراج گنج، ایکما، مانجھی، بنیاپور، تریا، مڑھورا، چھپرا، گڑکھا (محفوظ)، امنور، پرسا، سونپور، حاجی پور، لال گنج، ویشالی، مہوا، راجاپاکر (محفوظ)، راگھوپور، مہنار، پاتے پور (محفوظ)، کلیان پور (محفوظ)، وارث نگر، سمستی پور، اجیار پور، موروا، سرائے رنجن، محی الدین نگر، وبھوتی پور، روسڑا(محفوظ)، حسن پور، چیریا بریار پور، بچھوارہ، تیکھڑا، مٹیہانی، صاحب پور کمال، بیگوسرائے، بکھری(محفوظ)،الولی (محفوظ) کھگریا، بیلدور، پربتہ، تاراپور، مونگیر، جمال پور، سورج گڑھا، لکھی سرائے، شیخپورہ، بر بیگھا، استھاواں، بہار شریف، راجگیر (محفوظ)، اسلام پور، ہلسا، نالندہ، ہرنوت،مکامہ، باڑھ، بختیار پور، دیگھا، بانکی پور،کمہرار، پٹنہ صاحب، فتوحہ، دانا پور، منیر، پھلواری شریف (محفوظ)، مسوڑھی (محفوظ)، پالی گنج، بکرم، سندیش، بڑھرا، آرہ ، اگیاﺅں (محفوظ)،تراری، جگدیش پور، شاہ پور، برہم پور، بکسر، ڈومراﺅں اور راج پور (محفوظ )کے نام شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، نتن گڈکری، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر و وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر چراغ پاسوان، اپیندرکشواہا، جیتن رام مانجھی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو سمیت کئی بڑے رہنماو¿ں نے این ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ وزیر اعظم مودی نے پٹنہ میں روڈ شو بھی کیا۔
وہیں مہاگٹھ بندھن امیدواروں کی مہم کی قیادت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملیکارجن کھڑگے، قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو، وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی اور سی پی آئی (ایم-ایل) کے جنرل سیکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے کی۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے دانا پور میں پارٹی امیدوار کے حق میں روڈ شو کیا۔ جبکہ جن سوراج پارٹی کے رہنما پرشانت کشور نے بھی مختلف علاقوں میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم انجام دی۔
پہلے مرحلے میں 06 نومبر کو ووٹنگ صبح 07 بجے سے شام 06 بجے تک ہوگی۔ تاہم سمری بختیار پور، مہیشی اور سورج گڑھا کے 56 مراکز پر حفاظتی وجوہات کی بنا پر ووٹنگ شام 05 بجے تک محدود رہے گی۔
پہلے مرحلے میں این ڈی اے کے اتحادی۔جے ڈی یو کے 57، بی جے پی کے 48، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے 13 اور راشٹریہ لوک مورچہ کے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ ایک اور نشست مڑھورا میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) امیدوار اداکارہ سیما سنگھ کا نام منسوخ ہوگیا تھا۔ این ڈی اے نے اس سیٹ پر آزاد امیدوار انکت کمار کی حمایت کی ہے۔
وہیں مہاگٹھ بندھن کے اتحادی۔آر جے ڈی نے 71، کانگریس نے 24، سی پی آئی (ایم۔ایل) نے 14، سی پی آئی نے پانچ، سی پی ایم اور انڈین انکلیوسیو پارٹی (آئی آئی پی) نے تین۔تین نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے پہلے مرحلے میں 118 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے دو مرحلوں۔06 اور 11 نومبر۔کو انتخابات ہوں گے۔ 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور 16 نومبر تک انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
یواین آئی۔ قمر

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں