RegionalPosted at: Jul 12 2025 1:48PM نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ راجستھان کے دورے پر کوٹہ پہنچے
جے پور، 12 جولائی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کے روز راجستھان کے دورے پر جے پور پہنچے جہاں گورنر ہری بھاؤ کسنراؤ باگڈے نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
گورنر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مسٹر جگدیپ دھنکھڑ کو خوش آمدید کہا۔
اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ کوٹہ روانہ ہوئے جہاں وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کوٹہ کے چوتھے کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کے کوٹہ پہنچنے پر وزیر تعلیم مدن دلاور، وزیر توانائی ہیرالال ناگر، ایم ایل اے سندیپ شرما، کلپنا دیوی میونسپل کارپوریشن کے میئر راجیو نے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔
یو این آئی۔ م ش۔