NationalPosted at: Mar 21 2025 8:30PM کیجریوال نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے افسروں کو تعینات کیا: یادو
نئی دہلی، 21 مارچ، (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنانے پر عام آدمی پارٹی (آپ) اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'آپ' نے مسٹر سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنایا اور وہاں بھی لوٹ مار کرنے کے لیے عہدیداروں کو تعینات کیا۔
مسٹریادو نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ آپ کی بدعنوانی اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے کہ آج مسٹرکیجریوال قومی راجدھانی کی سیاست سے غائب ہیں اور تنظیم میں ان کی سرگرمی تقریباً صفر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی لیڈروں میں جو شراب گھوٹالوں، غیر اخلاقی لین دین اور سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی وجہ سے ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، مسٹر سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنایا گیا ہے اور وہاں بھی لوٹ مار کرنے کے لئے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔م س