NationalPosted at: Jun 10 2025 2:55PM دہلی کے اپارٹمنٹ میں آگ، ساتویں منزل سے چھلانگ لگانے سے دو بچوں سمیت تین افراد کی موت
نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی ) جنوب مغربی دہلی کے دوارکا میں منگل کو ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ جانے سے دو بچوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ دوارکا سیکٹر 13 میں واقع شبد اپارٹمنٹ میں صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا آگ کی لپٹوں میں گھرے فلیٹ سے اپنی جان بچانے کے لیے تقریباً 35 سالہ یش اور اس کے کنبہ کے دو دیگر بچوں نے ساتویں منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ تینوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں یش کی بیوی اور بڑا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی دہلی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یو این آئی م ع۔ 1445