NationalPosted at: Nov 10 2025 11:21PM دہلی دھماکے پر کھڑگے اور راہل نے کیا دکھ کا اظہار

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز دہلی دھماکے کے واقعے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا مسٹر کھڑگے نے کہا ’’دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے پاس ہوئے کار دھماکے کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور پرارتھنا سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس دھماکے کی فوری اور گہرائی سے جانچ یقینی بنانی چاہیے، جو ایک انتہائی حساس اور اکثر بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ہوا ہے، تاکہ اس غفلت اور واقعے کے ذمہ دار لوگوں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے پاس ہوئے کار دھماکے کی خبر انتہائی دردناک اور تشویشناک ہے۔ اس المناک حادثے میں کئی معصوم لوگوں کی موت کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ اس غم کی گھڑی میں اپنے پیاروں کو کھونے والے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ تمام زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔