Monday, Dec 8 2025 | Time 11:48 Hrs(IST)
National

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مرنے والوں کے جسم پر دھماکہ خیز مواد کے کوئی آثار نہیں ملے، تاہم تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ دھماکے میں ایک ترمیم شدہ (Modified) دھماکہ خیز مادہ استعمال کیا گیا ہوگا۔
یہ پورا معاملہ سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن علاقے سے شروع ہوا، جہاں سیکیورٹی فورسز کو دھمکیاں دینے والا ایک اشتعال انگیز پوسٹر پایا گیا۔اس سے قبل 19 اکتوبر کو اس دھمکی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع ہوئیں۔تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں 20 سے 27 اکتوبر کے دوران مولوی عرفان احمد واغ (شوپیاں) اورضمیر احمد (واکورہ، گاندربل) کو گرفتار کیا گیا۔اس کے بعد 5 نومبر کو سہارنپور سے ڈاکٹر عادل گرفتار ہوا،جس کے نتیجے میں 7 نومبر کو اننت ناگ اسپتال سے ایک AK-47 رائفل اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔پھر 8 نومبر کو فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے مزید رائفلیں، پستولیں اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔بعد ازاں پوچھ گچھ میں ماڈیول کے مزید ارکان کا انکشاف ہوا،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر مزمل گرفتار ہوئے اور اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔9 نومبر کو فرید آباد کے دھوج علاقے کے رہائشی مدراسی نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔
تحقیقاتی ایجنسیوں کا دعوی ہے کہ اس کے بعد 10 نومبر کو فرید آباد کے ڈھیرا کالونی میں واقع الفلاح مسجد کے امام حافظ محمد اشتیاق کے مکان سے 2,563 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔اس کے علاوہ دیگر چھاپوں میں 358 کلوگرام مزید دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور ٹائمر ضبط کیے گئے،یوں کل برآمد شدہ مواد کی مقدار تقریباً 3,000 کلوگرام تک پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران الفلاح یونیورسٹی کا ملازم اور ماڈیول کا رکن ڈاکٹر عمر محمد زیرِ زمین چلا گیا۔
10 نومبر کی شام قومی دارالحکومت لال قلعے کے قریب خوفناک دھماکہ ہوا،جس کے بعد دہلی پولیس، نیشنل سکیورٹی گارڈ (NSG)، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور فارنزک ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ڈی این اے نمونے، دھماکہ خیز مواد کے ذرات اور دیگر شواہد جمع کیے۔جائے حادثہ سے کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہوا ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ڈاکٹر عمر محمد کا ہے،جن پر خودکش حملہ آور ہونے کا الزام ہے۔اس کی تصدیق کے لیے ان کی والدہ کے ڈی این اے نمونے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
اور یہی یونیورسٹی اس دہشت گرد ماڈیول کا مرکز تھی۔عمر کے پڑوسی اور ساتھی ڈاکٹر مزمل شکیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔دھماکے میں استعمال ہونے والی کار ڈاکٹر شاہین شاہد کے نام پر رجسٹرڈ تھی،جنہیں بعد میں لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا۔
۔انہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ وہ تقریباً دو سال تک دھماکہ خیز مواد جمع کرتی رہیں اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ایک بڑے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عمر محمد گاڑی چلا رہا تھا، اور دھماکے میں استعمال شدہ مواد فرید آباد میں برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد سے مطابقت رکھتا ہے۔
افسران ابھی یہ جانچ کر رہے ہیں کہ یہ دھماکہ پہلے سے منصوبہ بند تھا یا عمر محمد کے گھبرا جانے کی وجہ سے اچانک پیش آیا۔مزید تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ دہلی لانے سے پہلے وہ گاڑی29 اکتوبر سے 10 نومبر تک فرید آباد کے دھوج میں الفلاح میڈیکل کالج میں کھڑی تھی۔11 نومبر کو کیس کو باضابطہ طور پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کے حوالے کر دیا گیاتاکہ ماڈیول کی فنڈنگ اور اس کے وسیع نیٹ ورک کی گہرائی سے جانچ کی جا سکے۔
یو این آئی۔م اع

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

پنجی، 7 دسمبر (یو این آئی )
گوا کے شمالی علاقے کے اَرپورا گاؤں میں واقع ایک نائٹ کلب میں ہفتہ کی دیر رات آگ لگنے سے تقریباً 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو جرمنی کے ہاتھوں 1-5 سے شکست

07 Dec 2025 | 10:42 PM

چنئی، 07 دسمبر (یو این آئی) – ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے خلاف 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا واحد گول انمول ایکّا نے 51 ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے لوکاس کوسل (14 ویں اور 30 ویں منٹ)، ٹائٹس ویکس (15 ویں منٹ)، جوناس وون گیرسم (40 ویں منٹ) اور بین ہاسبیک (49 ویں منٹ) نے گول کیے۔.