NationalPosted at: Nov 14 2025 5:42PM بہار اسمبلی انتخابات: دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول
نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں واقع بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے، کیوں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سامنے آچکے ہیں، پارٹی کے لیڈران مٹھائی تقسیم کر کے خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سے پرجوش بی جے پی کے لیڈران اور کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اور مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا بھی اس موقع پر پارٹی کے صدر دفتر پہنچے اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور پارٹی کے قومی میڈیا سربراہ انل بَلونی کے ساتھ بہار میں فتح کا جشن منایا۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایس وائی۔