Wednesday, Aug 12 2026 | Time 23:17 Hrs(IST)
National

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔
ای ڈی کے مطابق، فیما کی مبینہ خلاف ورزیوں کی جاری جانچ کے ایک حصے کے طور پر 9 جولائی کو تلاشی لی گئی تھی۔ ایجنسی نے کہا کہ برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم، جسے ہندستان واپس لانا ضروری تھا، کافی وقت گزر جانے کے باوجود وصول نہیں کی گئی تھی۔ کئی معاملوں میں، برآمدی رقم کی وصولی کے لیے مجاز ڈیلر بینک سے کوئی توسیع نہیں لی گئی تھی، اور وصولی کی کوئی دستاویزی کوششیں بھی نہیں پائی گئیں۔ جانچ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برآمدی ادائیگیاں مبینہ طور پر ایسے تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اداروں سے حاصل کی گئی تھیں جو برآمدی انوائس اور شپنگ دستاویزات میں نامزد خریداروں یا کنسائنیز سے مختلف تھیں۔
تلاشی کے دوران، ای ڈی کے اہلکاروں کو مبینہ طور پر سنگھانی سے جڑے ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اور غیر ملکی بینک کھاتوں کے ثبوت ملے۔ ایجنسی نے کہا کہ کینیڈا میں واقع ظاہرنہیں کی گئی ایک کمپنی میں سنگھانی کی کافی شیئر ہولڈنگ کا پتہ چلا ہے، جبکہ اس سے منسلک غیر ملکی بینک کھاتے اور متعلقہ لین دین کو مبینہ طور پر متعلقہ حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ظاہرنہیں کیئے گئے ایک کاروباری ادارے کی شناخت کی ہے۔ اب تک، جانچ کے دوران کینیڈا، امریکہ اور یو اے ای میں ظاہرنہیں کیئے گئے بینک کھاتوں کی شناخت کی گئی ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ میں کسٹمز حکام بھی سنگھانی سے جڑے کچھ لین دین کی جانچ کر رہے ہیں، جبکہ ای ڈی ان لین دین سے جڑی ممکنہ فیما کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
مسٹر کووند کی سوانح عمری جدوجہد، عزم اور کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی : لوک سبھا اسپیکر

مسٹر کووند کی سوانح عمری جدوجہد، عزم اور کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی : لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سوانح عمری   'ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلس' نامی کتاب کا اجرا کیا  لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اس موقع پر موجود تھے اور کہا کہ اس کتاب کا اجراء فخر کی بات ہے معززین سے خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی سوانح عمری، جو اعلیٰ آئینی نظریات کا مظہر ہے، عزم، جدوجہد اور کامیابیوں کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔

...مزید دیکھیں
بحث  کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہو تو وہ تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "اپوزیشن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھ کر دے کہ وہ بحث کے لیے تیار ہے  وہ آج دوپہر تین بجے سے لے کر جمعرات کی شام تین بجے تک بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تقریر نہیں، سوالات کے جواب چاہیئں  مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔

...مزید دیکھیں
سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے امریکہ کی سینیٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے اس قانون پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو امریکی صدر کو ان ملکوں پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے کا اختیار دیتا ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی توانائی سکیورٹی اور خود مختار تجارتی پالیسی طے کرنے کا حق نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں  کے لیے فخر کا باعث: نبین

کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث: نبین

نئی دہلی 12 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آ رہا ہے جو تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے مسٹر نبین آج یہاں کرتویہ پتھ پر منعقدہ ترنگا یاترا میں شامل ہوئے۔

...مزید دیکھیں
ترنگا یاترا: ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی  اور اقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی

ترنگا یاترا: ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی اور اقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی اوراقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی ہے دہلی بی جے پی نے بدھ کے روز دارالحکومت کے مختلف حصوں میں 'ہر گھر ترنگا' مہم چلائی اس مہم میں مسٹر ملہوترا کے علاوہ رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری، مسٹر رام ویر سنگھ بدھوڑی اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

ترنگا مارچ نے صدر بازار کے تاجروں میں حب الوطنی کی نئی توانائی پیدا کی: پرم جیت سنگھ پما
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے "ہر گھر ترنگا" مہم سے متاثر ہو کر صدر بازار میں سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر پرم جیت سنگھ پما کی صدارت میں شاندار ترنگا مارچ کا اہتمام کیا گیا  صدر بازار کے سینکڑوں تاجروں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر پورے جوش و خروش کے ساتھ مارچ میں حصہ لیا پرم جیت سنگھ پما نے بتایا کہ ترنگا مارچ قطب روڈ، تیلی واڑہ چوک، صدر بازار سے شروع ہو کر قطب روڈ چوک اور صدر بازار مین مارکیٹ سے ہوتے ہوئے 12 توٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں

سری دیوی یوم پیدائش تین آخری

12 Aug 2026 | 2:24 PM

سال 1996 میں انہوں نے فلمساز و ہدایت کار بونی کپور سے شادی کے بعد فلموں میں کام کرنا کافی حد تک کم کردیا۔ سال 1997 میں ریلیز ہوئی فلم جدائی سری دیوی کی بطور ہیروئن آخری فلم تھی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو انل کپور تھے۔ یہ فلم بھی ایک بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔.