SportsPosted at: Jul 5 2025 11:26PM گل کے شاندار161 رن ، ہندوستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف
برمنگھم، 5 جولائی (یواین آئی): کپتان شبھمن گل کی شاندار 161 رنز کی سنچری، کے ایل راہل (55)، رشبھ پنت (65) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 69) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہفتے کو چائے کے وقفے کے بعد اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 427 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کے سامنے 608 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔
ہندوستان کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل تھی۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری (269) بنانے والے گل نے دوسری اننگز میں بھی اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا اور 162 گیندوں پر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔