SportsPosted at: Nov 3 2024 4:42PM مشکل حالات میں ہندوستان جیت سے 55 رن دور
ممبئی، 3 نومبر (یو این آئی) رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 53) کی جدوجہد سے پر نصف سنچری اننگ کی بدولت ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو لنچ تک چھ وکٹ پر 92 رنز بنا لیے ہیں۔
مشکل پچ پر، ہندوستان ابھی جیت سے 55 رنز دور ہے اور چار وکٹیں باقی ہیں۔
نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں 174 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 29 کے اسکور پر ایک کے بعد وکٹ گنوادیے۔