Tuesday, Mar 10 2026 | Time 05:37 Hrs(IST)
National

خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں ججز نامناسب تبصرے نہ کریں: سپریم کورٹ

خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں ججز نامناسب تبصرے نہ کریں: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ ججوں کو خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق معاملات میں نامناسب تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔
جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے 17 مارچ کو ایک ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر اعتراض کیا (جس میں عصمت دری کیس میں ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے گئے تھے)۔ عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس پر استثنیٰ لیا، جس نے عصمت دری کے ایک ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرہ نے "خود مصیبت کو مدعو کیا ہے اور اس کی ذمہ دار ہے"۔
ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے دیئے گئے ریمارکس پر استثنیٰ لیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ججوں کو خواتین کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق مقدمات میں نامناسب تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔
بنچ (سپریم کورٹ) نے کہاکہ "اس ہائی کورٹ (الہ آباد ہائی کورٹ) میں کیا ہو رہا ہے؟ اب اسی ہائی کورٹ کے ایک اور جج نے ایسی باتیں کہی ہیں... ہاں، ضمانت دی جا سکتی ہے۔ لیکن یہ کیا بحث ہے کہ 'اس نے خود ہی مصیبت کو مدعو کیا' وغیرہ۔ ایسی باتیں کرتے ہوئے خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے۔"
اس سے قبل، الہ آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دینے والے مشاہدات میں کہا تھا کہ بچی کی چھاتیوں کو پکڑنا، اس کے پاجامے کی ڈوری توڑنا اور اسے نیچے گھسیٹنے کی کوشش عصمت دری یا زیادتی کی کوشش کے جرم کے مترادف نہیں ہے۔
بنچ نے (15 اپریل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے) کہا کہ ضمانت دینا جج کی صوابدید ہے، جو ہر کیس کے حقائق پر منحصر ہے، لیکن شکایت کنندہ کے خلاف اس طرح کے نامناسب تبصروں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے کہا کہ نہ صرف مکمل انصاف ہونا چاہئے بلکہ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ انصاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ایک عام آدمی ایسے احکامات کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔
بنچ نے اس سال مارچ میں ہائی کورٹ کے ایک جج کی طرف سے دیے گئے مشاہدات کا حوالہ دیا جب کہ دسمبر 2024 میں دہلی کے حوض خاص میں ایک بار میں ملنے والی ایک خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو ضمانت دی گئی۔
عدالت عظمیٰ نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے لیے چار ہفتے بعد اس معاملے کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔ 26 مارچ کو عدالت نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے متنازع حکم پر روک لگا دی تھی۔
سپریم کورٹ نے تب جج کو 'مکمل طور پر غیر حساس' فیصلہ لکھنے پر سرزنش کی تھی۔
بنچ نے کہاکہ "ہمیں یہ کہتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ یہ فیصلہ حساسیت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
یواین آئی ظ ا

خاص خبریں
شرجیل امام کو بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 10 دن کی عبوری ضمانت

شرجیل امام کو بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 10 دن کی عبوری ضمانت

نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز 2020 کے دہلی فسادات کے معاملے میں ملزم شرجیل امام کو ان کے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روزہ عبوری ضمانت منظور کر لی ہے “ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 20 مارچ سے 30 مارچ تک ضمانت دے دی۔

...مزید دیکھیں
سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈرمنتخب

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈرمنتخب

تہران، 9 مارچ (یو این آئی) ایران نے اپنے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کردیا، سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا، مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کرلیا ہے سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، نئےسپریم لیڈرسید مجتبیٰ خامنہ ای شہید آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر کا راجیہ سبھا میں بیان: ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ہندوستان مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے

جے شنکر کا راجیہ سبھا میں بیان: ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ہندوستان مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے

نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کو کہا کہ حکومت ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تنازع پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، جس نے ایک وسیع علاقائی بحران کو جنم دیا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ حکومت ہندوستانی مفادات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب کا ایران کو سخت انتباہ: حملے جاری رہے تو نتائج کا ذمہ دار تہران ہوگا

سعودی عرب کا ایران کو سخت انتباہ: حملے جاری رہے تو نتائج کا ذمہ دار تہران ہوگا

ریاض، 9 مارچ (یو این آئی) سعودی عرب نے ایران کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ممالک پر حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ایران کو اس کا سب سے بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا سعودی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک کی خودمختاری پر کوئی بھی حملہ ناقابلِ قبول ہے سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات جیسے شہری مقامات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا خطے کی سلامتی اور استحکام کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
بالین شاہ کی جیت کے عالمی سطح پر کیا معنی ہیں؟

بالین شاہ کی جیت کے عالمی سطح پر کیا معنی ہیں؟

جینت رائے چودھری نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) نیپال کے مارچ 2026 کے عام انتخابات ہمالیائی ملک میں اٹھارہ سال قبل بادشاہت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے ڈرامائی سیاسی تبدیلی لے کر آئے ہیں بالیندر شاہ کی ’راشٹریہ سوتنتر پارٹی‘ (آرایس پی ) نے اپنی بھاری اکثریت سے حاصل ہونے والی جیت کے ذریعے اس روایتی سیاسی نظام کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا ہے جس پر ایک طرف ’نیپالی کانگریس‘ اور دوسری طرف ’کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یونیفائیڈ مارکسسٹ-لیننسٹ)‘ اور اس کی حریف ’نیپالی کمیونسٹ پارٹی‘ کے بکھرے ہوئے کمیونسٹ بلاک کا طویل عرصے سے غلبہ تھا۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی  نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلباء کا معاملہ اٹھایا

محبوبہ مفتی نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلباء کا معاملہ اٹھایا

سری نگر، 9 مارچ (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز دہلی میں ایرانی ثقافتی مرکز اور ایران کے سفارت خانے کے دورے کے دوران ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت پیش کی اور ایرن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا اس دوران بڈگام نشست کے رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

...مزید دیکھیں
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

نیویارک، 9 مارچ (یو این آئی) مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو جولائی2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے تفصیلات کے مطابق ایران میں جاری حالیہ جنگ نے عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور جولائی 2022 کے بعد یہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 29.21 فیصد اضافے کے ساتھ 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

سیمسن، بمراہ سمیت چار ہندوستانی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

09 Mar 2026 | 8:49 PM

چنئی، 9 مارچ (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔.