Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:39 Hrs(IST)
National

مغربی بنگال میں ٹیچر بھرتی گھپلے کے ملزم کنتل گھوش کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی

مغربی بنگال میں ٹیچر بھرتی گھپلے کے ملزم کنتل گھوش کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال ٹیچر بھرتی مبینہ گھپلے سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) معاملے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل لیڈر کنتل گھوش کوجمعہ کے روز مشروط ضمانت دے دی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ نے انہیں یہ راحت دی ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ درخواست گزار فی الحال کوئی عوامی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ چارج شیٹ اس سال جنوری میں داخل کی گئی ہے، لیکن سی بی آئی کی جانب سے ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کی تجویز ہونے کی وجہ سے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ٹرائل مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بنچ نے کہا کہ "مستقبل قریب میں مقدمے کے نتائج کی پیشین گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔" درخواست گزار کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنا کریمنل جورسپروڈنس کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں ہوگا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انہیں 20 فروری 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کیس میں انہیں کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت دے دی گئی ہے۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ درخواست گزار ایک وسیع پیمانے پر گھوٹالے اور گہری سازش کا حصہ تھا۔ اس نے مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کی اصلی ویب سائٹ جیسی ایک جعلی ویب سائٹ بنائی تھی۔
ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ نااہل امیدواروں کو بھرتی کرنے کے لیے ان سے 4 کروڑ روپے کی رشوت لی گئی۔ یہ بھی دلیل دی گئی کہ گھوش مغربی بنگال میں حکمران جماعت سے وابستہ اور ایک بااثر شخص ہیں۔ ان کی رہائی کے بعد، گواہوں کو ڈرایا جا سکتا ہے، تاہم، عدالت نے کہا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
معطل ٹی ایم سی لیڈر گھوش کو پہلی بار ای ڈی نے 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ گھوش نے ہر نوکری کے متلاشی سے 20 لاکھ روپے جمع کیے اور اپنے نام کے دو بینک کھاتوں میں 6.5 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کرائے۔ ان میں سے ایک آئی سی آئی سی آئی بینک میں اور دوسرا انڈس لینڈ بینک میں ہے۔ اس کے بعد سرمایہ کاری کے مقصد سے مذکورہ رقم کو فوری طور پر دوسرے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیا گیا۔
ای ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گھوش نے تفریحی صنعت میں قدم رکھا اور میوزک ویڈیو اور شارٹ فلمیں بنانے کے لیے ایک پارٹنرشپ فرم بنائی۔ جمع ہونے والی رقم ٹالی ووڈ اسٹارز کے لیے مہنگی گاڑیاں خریدنے میں استعمال کی گئی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ  لوگوں کی موت

آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت

آگرہ، 18 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 33 لوگ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو  نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

پراگ، 18 جون (یو این آئی) سلوواکیہ مغربی ایشیا کے بحران زدہ خطے سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکال رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

18 Jun 2025 | 11:10 AM

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط پوتر یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔