NationalPosted at: Oct 15 2025 2:56PM سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں دیوالی پر سبز پٹاخوں کی اجازت دی

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی-این سی آر میں دیوالی کے تہوار کے دوران 18 سے 21 اکتوبر کے درمیان سبز پٹاخوں کی فروخت اوراسے جلانے کی اجازت دے دی چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور دیگر کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم جاری کیا بنچ نے پہلے کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی دنیا کو تشویش ہے اور پابندی کی وجہ سے روایتی پٹاخوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس سے زیادہ نقصان ہو ہوتا ہے۔
بنچ نے کہا، "ہمیں ایک متوازن انداز اپنانا ہوگا۔ ہریانہ کے 22 میں سے 14 اضلاع قومی راجدھانی کے علاقے میں آتے ہیں۔" عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہوا کے معیار میں زیادہ فرق نہیں تھا سوائے کووڈ-19 کی مدت کے دوران جب پابندی عائد کی گئی تھی۔
بنچ نے کہا، "ارجن گوپال معاملے میں آئے فیصلے کے بعد گرین پٹاخوں کا تصور کیاگیا تھا۔ پچھلے چھ برسوں میں گرین پٹاخوں نے اخراج میں نمایاں کمی کی ہے۔ 14 اکتوبر 2024 سے یکم جنوری 2025 تک ان کی تیاری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔"
بنچ نے حکم دیا کہ گرین پٹاخے صرف مخصوص جگہوں پر ہی جلائے جا سکتے ہیں۔ بنچ نے صبح 6:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک اور رات 8:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک پٹاخے جلانے کی اجازت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے 10 اکتوبر کو اشارہ دیا تھا کہ وہ دیوالی کے دوران گرین پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دے سکتی ہے، لیکن ایک مخصوص مدت کے اندر۔
عدالت نے اس دن کہا تھا کہ دہلی-این سی آر میں پٹاخے جلانے پر مکمل پابندی "نہ تو عملی ہے اور نہ ہی مثالی" کیونکہ اس طرح کی پابندیوں کی اکثر خلاف ورزی کی جاتی ہے اور اس میں منصفانہ توازن کی ضرورت ہے۔
یواین آئی۔الف الف